Latest: Add Latest Article Here | Recommended: Add Recommended Article Here

Ilm o Adab website you have Seerat un Nabi PBUH, Quotes of the Day, Azkar e Masnoona, Stories, Model Speech like waldain ki azmat and much more.


Tuesday, 13 February 2018


حسن ظن کیا ہے اس کا فائدہ کیا ہے؟

حسن ظن


ایک اعرابی کو کہا گیا کہ تم مر جاؤ گے -
اس نے کہاں پھر کہاں جائیں گے ؟
کہا گیا کہ اللہ کے پاس -
’’اعرابی کہنے لگا آج تک جو خیر بھی پائی ہے اللہ کے یہاں سے پائی ہے پھر اس سے ملاقات سے کیا ڈرنا‘‘
کس قدر بہترین حسنِ ظن ہے اپنے اللہ سے -

ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس کی دعا قبول کی جاتی ہے ؟
’’بزرگ نے جواب دیا نہیں ، مگر میں اس کو جانتا ہوں جو دعائیں قبول کرتا ہے-‘‘

کیا ہی بہترین حسنِ ظن ہے -
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک بدو نے پوچھا کہ حساب کون لے گا ؟

آپ نے فرمایا کہ ’’اللہ‘‘
’’رب کعبہ کی قسم پھر تو ہم نجات پا گئے ،بدو نے خوشی سے کہا-‘‘

کیا ہی بہترین حسنِ ظن ہے اپنے رب سے-
ایک نوجوان کا آخری وقت آیا تو اس کی ماں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی-
نوجوان نے ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوال کیا کہ امی جان اگر میرا حساب آپ کے حوالے کر دیا جائے تو آپ میرے ساتھ کیا کریں گی ؟
ماں نے کہا کہ میں تجھ پر رحم کرتے ہوئے معاف کردونگی -
’’اماں جان اللہ پاک آپ سے بڑھ کر رحیم ہے پھر اس کے پاس بھیجتے ہوئے یہ رونا کیسا ؟‘‘

کیا ہی بہترین گمان ہے اپنے رب کے بارے میں-
اللہ پاک نے حشر کی منظر کشی کرتے ہوئے فرمایا ہے
’’ وخشعت الأصوات للرّحمٰن ‘‘
  اور اس دن آوازیں دب جائیں گی رحمان کے سامنے-

اس حشر کی گھڑی میں بھی یہ نہیں فرمایا کہ ’’جبار‘‘  کے سامنے بلکہ اپنی صفتِ رحمت کا ہی آسرا دیا ہے۔

Read More >>

Monday, 12 February 2018


پیار رسول ﷺ کے آخری ایام



پیارے رسولﷺ کے الوداعی لمحات اور آخری وصیتیں

اِذَا جَاۗءَ نَصْرُ اللہِ وَالْفَتْحُ۝  وَرَاَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُوْنَ فِيْ دِيْنِ اللہِ اَفْوَاجًا۝ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْہُ۝۰ۭؔ اِنَّہٗ كَانَ تَوَّابًا۝
ترجمہ: جب خدا کی مدد آ پہنچی اور فتح (حاصل ہو گئی)  اور تم نے دیکھ لیا کہ لوگ غول کے غول خدا کے دین میں داخل ہو رہے ہیں تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے [النصر: 1 - 3]

1) علامات وفات

۱۔ رمضان 10ہجری میں 20 روزہ اعتکاف
۲۔ جبریل سے دو مرتبہ قرآن مجید کا دور
۳۔ ارشاد گرامی *’’إنیلا أدری لعلّی لا ألقاکم بعد عامی ھذا بھذا الموقف أبداً‘‘
*’’خذوا عنی مناسککم فلعلی لا أحج بعد عامی ھذا‘‘
۴۔ سورۂ نصر کا نزول : وفات کی اطلاع
هل ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُدْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لَهُ""عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ إِنَّ لَنَا أَبْنَاءً مِثْلَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّهُ مِنْ حَيْثُ تَعْلَمُ فَسَأَلَ عُمَرُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ سورة النصر آية 1 فَقَالَ:‏‏‏‏ أَجَلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْلَمَهُ إِيَّاهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَا أَعْلَمُ مِنْهَا إِلَّا مَا تَعْلَمُ"". 
عمر بن خطاب ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پاس بٹھاتے تھے۔ اس پر عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے عمر رضی اللہ عنہ سے شکایت کی کہ ان جیسے تو ہمارے لڑکے بھی ہیں۔ لیکن عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ یہ محض ان کے علم کی وجہ سے ہے۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے آیت «إذا جاء نصر الله والفتح‏» کے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تھی جس کی خبر اللہ تعالیٰ نے آپ کو دی عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو تم نے سمجھا ہے میں بھی وہی سمجھتا ہوں۔
۵۔ شہداء احد کے لیے دعا
۶۔ منبر پر خطاب
، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمًا فَصَلَّى عَلَى أَهْلِ أُحُدٍ صَلَاتَهُ عَلَى الْمَيِّتِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى الْمِنْبَرِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ ""إِنِّي فَرَطُكُمْ وَأَنَا شَهِيدٌ عَلَيْكُمْ إِنِّي وَاللَّهِ لَأَنْظُرُ إِلَى حَوْضِي الْآنَ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنِّي قَدْ أُعْطِيتُ خَزَائِنَ مَفَاتِيحِ الْأَرْضِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَخَافُ بَعْدِي أَنْ تُشْرِكُوا وَلَكِنْ أَخَافُ أَنْ تَنَافَسُوا فِيهَا"". 
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن مدینہ سے باہر نکلے اور شہداء احد پر نماز پڑھی جیسے میت پر پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میں  ( حوض کوثر پر )  تم سے پہلے پہنچوں گا اور قیامت کے دن تمہارے لیے میر سامان بنوں گا۔ میں تم پر گواہی دوں گا اور اللہ کی قسم میں اپنے حوض کوثر کو اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں، مجھے روئے زمین کے خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں اور قسم اللہ کی مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف نہیں کہ تم شرک کرنے لگو گے۔ میں تو اس سے ڈرتا ہوں کہ کہیں دنیا داری میں پڑ کر ایک دوسرے سے رشک و حسد نہ کرنے لگو۔ [البخاري، 3596]
۷۔ 15 صفر قبرستان بقیع

2) آغاز مرض

29  صفر 11ہجری سر میں درد سے تکلیف شروع ہوئی۔
11   دن بیماری نماز پڑھائی،  13 ، 14 دن تکلیف میں رہے۔
 بیماری میں دنوں کی تقسیم اور حضرت عائشہ کا اعزاز
، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ،‏‏‏‏ قَالَتْ:‏‏‏‏ ""إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَتَعَذَّرُ فِي مَرَضِهِ، ‏‏‏‏‏‏أَيْنَ أَنَا الْيَوْمَ؟، ‏‏‏‏‏‏أَيْنَ أَنَا غَدًا اسْتِبْطَاءً لِيَوْمِ عَائِشَةَ؟، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا كَانَ يَوْمِي قَبَضَهُ اللَّهُ بَيْنَ سَحْرِي وَنَحْرِي وَدُفِنَ فِي بَيْتِي"".  [صحیح البخاري 1389]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرض الوفات میں گویا اجازت لینا چاہتے تھے ( دریافت فرماتے ) آج میری باری کن کے یہاں ہے۔ کل کن کے یہاں ہو گی؟ عائشہ رضی اللہ عنہا کی باری کے دن کے متعلق خیال فرماتے تھے کہ بہت دن بعد آئے گی۔ چنانچہ جب میری باری آئی تو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح اس حال میں قبض کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے سینے سے ٹیک لگائے ہوئے تھے اور میرے ہی گھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم دفن کئے گئے۔ 

3) وفات سے پانچ روز قبل

*لعنت ہو یہودونصاری پر 

‏‏‏‏‏‏أَنَّ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ لَمَّا نَزَلَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَفِقَ يَطْرَحُ خَمِيصَةً لَهُ عَلَى وَجْهِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا اغْتَمَّ بِهَا كَشَفَهَا عَنْ وَجْهِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ ""وَهُوَ كَذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ يُحَذِّرُ مَا صَنَعُوا"". 
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مرض الوفات میں مبتلا ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر کو باربار چہرے پر ڈالتے۔ جب کچھ افاقہ ہوتا تو اپنے مبارک چہرے سے چادر ہٹا دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی اضطراب و پریشانی کی حالت میں فرمایا، یہود و نصاریٰ پر اللہ کی پھٹکار ہو کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنا لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما کر امت کو ایسے کاموں سے ڈراتے تھے۔ [بخاري 436   ]

*انصار کے بارے نصیحت

‏‏‏‏‏‏عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ ""مَرَّ أَبُو بَكْرٍ،‏‏‏‏ وَالْعَبَّاسُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا بِمَجْلِسٍ مِنْ مَجَالِسِ الْأَنْصَارِ وَهُمْ يَبْكُونَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ مَا يُبْكِيكُمْ، ‏‏‏‏‏‏قَالُوا:‏‏‏‏ ذَكَرْنَا مَجْلِسَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَّا،‏‏‏‏ فَدَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ عَصَبَ عَلَى رَأْسِهِ حَاشِيَةَ بُرْدٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ وَلَمْ يَصْعَدْهُ بَعْدَ ذَلِكَ الْيَوْمِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ ""أُوصِيكُمْ بِالْأَنْصَارِ فَإِنَّهُمْ كَرِشِي وَعَيْبَتِي وَقَدْ قَضَوْا الَّذِي عَلَيْهِمْ وَبَقِيَ الَّذِي لَهُمْ،‏‏‏‏ فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ"". 
ابوبکر اور عباس رضی اللہ عنہما انصار کی ایک مجلس سے گزرے، دیکھا کہ تمام اہل مجلس رو رہے ہیں، پوچھا آپ لوگ کیوں رو رہے ہیں؟ مجلس والوں نے کہا کہ ابھی ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس کو یاد کر رہے تھے جس میں ہم بیٹھا کرتے تھے  ( یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الوفات کا واقعہ ہے )  اس کے بعد یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو واقعہ کی اطلاع دی، بیان کیا کہ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، سر مبارک پر کپڑے کی پٹی بندھی ہوئی تھی، راوی نے بیان کیا کہ پھر آپ منبر پر تشریف لائے اور اس کے بعد پھر کبھی منبر پر آپ تشریف نہ لا سکے، آپ نے اللہ کی حمد و ثنا کے بعد فرمایا میں تمہیں انصار کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کہ وہ میرے جسم و جان ہیں، انہوں نے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں لیکن اس کا بدلہ جو انہیں ملنا چاہیے تھا، وہ ملنا ابھی باقی ہے، اس لیے تم لوگ بھی ان کے نیک لوگوں کی نیکیوں کی قدر کرنا اور ان کے خطا کاروں سے درگزر کرتے رہنا۔ [صحیح بخاری: 3799]

4) وفات سے چار روز پہلے

*جمعرات کو 4 دن قبل آپ نے مغرب کی نماز پڑھائی ’’والمرسلات عرفا‘‘
*نماز کا اہتمام 
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْتُ:‏‏‏‏ أَلَا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ بَلَى، ‏‏‏‏‏‏""ثَقُلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ أَصَلَّى النَّاسُ، ‏‏‏‏‏‏قُلْنَا:‏‏‏‏ لَا، ‏‏‏‏‏‏هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ فَفَعَلْنَا، ‏‏‏‏‏‏فَاغْتَسَلَ فَذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَصَلَّى النَّاسُ، ‏‏‏‏‏‏قُلْنَا:‏‏‏‏ لَا، ‏‏‏‏‏‏هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ فَقَعَدَ فَاغْتَسَلَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَصَلَّى النَّاسُ، ‏‏‏‏‏‏قُلْنَا:‏‏‏‏ لَا، ‏‏‏‏‏‏هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَعَدَ فَاغْتَسَلَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَصَلَّى النَّاسُ، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْنَا:‏‏‏‏ لَا، ‏‏‏‏‏‏هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَالنَّاسُ عُكُوفٌ فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُونَ النَّبِيَّ عَلَيْهِ السَّلَام لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ بِأَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، ‏‏‏‏‏‏فَأَتَاهُ الرَّسُولُ فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ:‏‏‏‏ وَكَانَ رَجُلًا رَقِيقًا، ‏‏‏‏‏‏يَا عُمَرُ صَلِّ بِالنَّاسِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لَهُ عُمَرُ:‏‏‏‏ أَنْتَ أَحَقُّ بِذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ تِلْكَ الْأَيَّامَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا الْعَبَّاسُ لِصَلَاةِ الظُّهْرِ وَأَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ ذَهَبَ لِيَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنْ لَا يَتَأَخَّرَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَجْلِسَانِي إِلَى جَنْبِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَأَجْلَسَاهُ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي وَهُوَ يَأْتَمُّ بِصَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ بِصَلَاةِ أَبِي بَكْرٍ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ""، ‏‏‏‏‏‏قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ:‏‏‏‏ فَدَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ لَهُ:‏‏‏‏ أَلَا أَعْرِضُ عَلَيْكَ مَا حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ عَنْ مَرَضِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ هَاتِ فَعَرَضْتُ عَلَيْهِ حَدِيثَهَا، ‏‏‏‏‏‏فَمَا أَنْكَرَ مِنْهُ شَيْئًا، ‏‏‏‏‏‏غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:‏‏‏‏ أَسَمَّتْ لَكَ الرَّجُلَ الَّذِي كَانَ مَعَ الْعَبَّاسِ، ‏‏‏‏‏‏قُلْتُ:‏‏‏‏ لَا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ هُوَ عَلِيُّ. 
میں عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا، کاش! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کی حالت آپ ہم سے بیان کرتیں،  ( تو اچھا ہوتا )  انہوں نے فرمایا کہ ہاں ضرور سن لو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض بڑھ گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی؟ ہم نے عرض کی جی نہیں یا رسول اللہ! لوگ آپ کا انتظام کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے لیے ایک لگن میں پانی رکھ دو۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ہم نے پانی رکھ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر غسل کیا۔ پھر آپ اٹھنے لگے، لیکن آپ بیہوش ہو گئے۔ جب ہوش ہوا تو پھر آپ نے پوچھا کہ کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے۔ ہم نے عرض کی نہیں، یا رسول اللہ! لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے  ( پھر )  فرمایا کہ لگن میں میرے لیے پانی رکھ دو۔ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم نے پھر پانی رکھ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر غسل فرمایا۔ پھر اٹھنے کی کوشش کی لیکن  ( دوبارہ )  پھر آپ بیہوش ہو گئے۔ جب ہوش ہوا تو آپ نے پھر یہی فرمایا کہ کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے۔ ہم نے عرض کی کہ نہیں یا رسول اللہ! لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ لگن میں پانی لاؤ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر غسل کیا۔ پھر اٹھنے کی کوشش کی، لیکن پھر آپ بیہوش ہو گئے۔ پھر جب ہوش ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہم نے عرض کی کہ نہیں یا رسول اللہ! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ لوگ مسجد میں عشاء کی نماز کے لیے بیٹھے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے۔ آخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آدمی بھیجا اور حکم فرمایا کہ وہ نماز پڑھا دیں۔ بھیجے ہوئے شخص نے آ کر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو نماز پڑھانے کے لیے حکم فرمایا ہے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ بڑے نرم دل انسان تھے۔ انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ تم نماز پڑھاؤ، لیکن عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ آپ اس کے زیادہ حقدار ہیں۔ آخر  ( بیماری )  کے دنوں میں ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز پڑھاتے رہے۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مزاج کچھ ہلکا معلوم ہوا تو دو مردوں کا سہارا لے کر جن میں ایک عباس رضی اللہ عنہ تھے ظہر کی نماز کے لیے گھر سے باہر تشریف لائے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز پڑھا رہے تھے، جب انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو پیچھے ہٹنا چاہا، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارے سے انہیں روکا کہ پیچھے نہ ہٹو! پھر آپ نے ان دونوں مردوں سے فرمایا کہ مجھے ابوبکر کے بازو میں بٹھا دو۔ چنانچہ دونوں نے آپ کو ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بازو میں بٹھا دیا۔ راوی نے کہا کہ پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کر رہے تھے اور لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی نماز کی پیروی کر رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے بیٹھے نماز پڑھ رہے تھے۔ عبیداللہ نے کہا کہ پھر میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں گیا اور ان سے عرض کی کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے بارے میں جو حدیث بیان کی ہے کیا میں وہ آپ کو سناؤں؟ انہوں نے فرمایا کہ ضرور سناؤ۔ میں نے یہ حدیث سنا دی۔ انہوں نے کسی بات کا انکار نہیں کیا۔ صرف اتنا کہا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان صاحب کا نام بھی تم کو بتایا جو عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ میں نے کہا نہیں۔ آپ نے فرمایا وہ علی رضی اللہ عنہ تھے۔ 
[صحیح حدیث]
*حضرت ابوبکر نے 17 نمازیں، آپ کی حیات طیبہ میں پڑھائیں

5) حیات طیبہ کا الوداعی اور آخری دن

*نماز کا منظر

عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي أَنَسٌ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ ""بَيْنَمَا الْمُسْلِمُونَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ لَمْ يَفْجَأْهُمْ إِلَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَشَفَ سِتْرَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ فَنَظَرَ إِلَيْهِمْ وَهُمْ صُفُوفٌ فَتَبَسَّمَ يَضْحَكُ، ‏‏‏‏‏‏". 
  ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض وفات میں )  مسلمان فجر کی نماز پڑھ رہے تھے، اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ سے پردہ ہٹایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو دیکھا۔ سب لوگ صفیں باندھے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  ( خوشی سے )  خوب کھل کر مسکرائے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے  ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر )  پیچھے ہٹنا چاہا تاکہ صف میں مل جائیں۔ آپ نے سمجھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لا رہے ہیں۔ صحابہ  ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر خوشی سے اس قدر بےقرار ہوئے کہ گویا )  نماز ہی چھوڑ دیں گے۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا کہ اپنی نماز پوری کر لو اور پردہ ڈال لیا۔ اسی دن چاشت کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی۔ [البخاري]

     *حضرت فاطمہ سے سرگوشی

‏‏‏‏‏‏حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِيِنَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ إِنَّا كُنَّا أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَهُ جَمِيعًا لَمْ تُغَادَرْ مِنَّا وَاحِدَةٌ، ‏‏‏‏‏‏فَأَقْبَلَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا السَّلَام تَمْشِي لَا وَاللَّهِ مَا تَخْفَى مِشْيَتُهَا مِنْ مِشْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا رَآهَا رَحَّبَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَرْحَبًا بِابْنَتِي، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَجْلَسَهَا عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ سَارَّهَا فَبَكَتْ بُكَاءً شَدِيدًا، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا رَأَى حُزْنَهَا سَارَّهَا الثَّانِيَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا هِيَ تَضْحَكُ، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْتُ لَهَا:‏‏‏‏ أَنَا مِنْ بَيْنِ نِسَائِهِ خَصَّكِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسِّرِّ مِنْ بَيْنِنَا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَنْتِ تَبْكِينَ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلْتُهَا عَمَّا سَارَّكِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ مَا كُنْتُ لِأُفْشِيَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِرَّهُ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا تُوُفِّيَ قُلْتُ لَهَا:‏‏‏‏ عَزَمْتُ عَلَيْكِ بِمَا لِي عَلَيْكِ مِنَ الْحَقِّ، ‏‏‏‏‏‏لَمَّا أَخْبَرْتِنِي. قَالَتْ:‏‏‏‏ أَمَّا الْآنَ فَنَعَمْ، ‏‏‏‏‏‏فَأَخْبَرَتْنِي، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ أَمَّا حِينَ سَارَّنِي فِي الْأَمْرِ الْأَوَّلِ، ‏‏‏‏‏‏""فَإِنَّهُ أَخْبَرَنِي أَنَّ جِبْرِيلَ كَانَ يُعَارِضُهُ بِالْقُرْآنِ كُلَّ سَنَةٍ مَرَّةً، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّهُ قَدْ عَارَضَنِي بِهِ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا أَرَى الْأَجَلَ إِلَّا قَدِ اقْتَرَبَ، ‏‏‏‏‏‏فَاتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي، ‏‏‏‏‏‏فَإِنِّي نِعْمَ السَّلَفُ أَنَا لَكِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ فَبَكَيْتُ بُكَائِي الَّذِي رَأَيْتِ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا رَأَى جَزَعِي سَارَّنِي الثَّانِيَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ يَا فَاطِمَةُ، ‏‏‏‏‏‏أَلَا تَرْضَيْنَ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ سَيِّدَةَ نِسَاءِ هَذِهِ الْأُمَّةِ"". 
یہ تمام ازواج مطہرات  ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض وفات میں )  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھیں، کوئی وہاں سے نہیں ہٹا تھا کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا چلتی ہوئی آئیں۔ اللہ کی قسم! ان کی چال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چال سے الگ نہیں تھی  ( بلکہ بہت ہی مشابہ تھی )  جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا تو خوش آمدید کہا۔ فرمایا بیٹی! مرحبا! پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دائیں طرف یا بائیں طرف انہیں بٹھایا۔ اس کے بعد آہستہ سے ان سے کچھ کہا اور فاطمہ رضی اللہ عنہا بہت زیادہ رونے لگیں۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا غم دیکھا تو دوبارہ ان سے سرگوشی کی اس پر وہ ہنسنے لگیں۔ تمام ازواج میں سے میں نے ان سے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم میں صرف آپ کو سرگوشی کی خصوصیت بخشی۔ پھر آپ رونے لگیں۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کے کان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا تھا انہوں نے کہا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا راز نہیں کھول سکتی۔ پھر جب آپ کی وفات ہو گئی تو میں نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ میرا جو حق آپ پر ہے اس کا واسطہ دیتی ہوں کہ آپ مجھے وہ بات بتا دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بتا سکتی ہوں چنانچہ انہوں نے مجھے بتایا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پہلی سرگوشی کی تھی تو فرمایا تھا کہ ”جبرائیل علیہ السلام ہر سال مجھ سے سال میں ایک مرتبہ دور کیا کرتے تھے لیکن اس سال مجھ سے انہوں نے دو مرتبہ دور کیا اور میرا خیال ہے کہ میری وفات کا وقت قریب ہے، اللہ سے ڈرتی رہنا اور صبر کرنا کیونکہ میں تمہارے لیے ایک اچھا آگے جانے والا ہوں“ بیان کیا کہ اس وقت میرا رونا جو آپ نے دیکھا تھا اس کی وجہ یہی تھی۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری پریشانی دیکھی تو آپ نے دوبارہ مجھ سے سرگوشی کی، فرمایا ”فاطمہ بیٹی! کیا تم اس پر خوش نہیں ہو کہ جنت میں تم مومنوں کی عورتوں کی سردار ہو گی، یا  ( فرمایا کہ )  اس امت کی عورتوں کی سردار ہو گی۔“
[البخاري 6285 ]

* شدت تکلیف اور حضرت فاطمہ کے احساسات

‏‏‏‏ عَنْ أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَمَّا ثَقُلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ يَتَغَشَّاهُ،‏‏‏‏ فَقَالَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا السَّلَام:‏‏‏‏ ""وَاكَرْبَ أَبَاهُ""، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لَهَا:‏‏‏‏ ""لَيْسَ عَلَى أَبِيكِ كَرْبٌ بَعْدَ الْيَوْمِ""، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا مَاتَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ ""يَا أَبَتَاهُ أَجَابَ رَبًّا دَعَاهُ يَا أَبَتَاهْ مَنْ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهْ يَا أَبَتَاهْ إِلَى جِبْرِيلَ نَنْعَاهْ""، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا دُفِنَ قَالَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا السَّلَام:‏‏‏‏ يَا أَنَسُ أَطَابَتْ أَنْفُسُكُمْ أَنْ تَحْثُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التُّرَابَ؟. 
شدت مرض کے زمانے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بے چینی بہت بڑھ گئی تھی۔ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا نے کہا: آہ، ابا جان کو کتنی بے چینی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ آج کے بعد تمہارے ابا جان کی یہ بے چینی نہیں رہے گی۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی تو فاطمہ رضی اللہ عنہا کہتی تھیں، ہائے ابا جان! آپ اپنے رب کے بلاوے پر چلے گئے، ہائے ابا جان! آپ جنت الفردوس میں اپنے مقام پر چلے گئے۔ ہم جبرائیل علیہ السلام کو آپ کی وفات کی خبر سناتے ہیں۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دفن کر دئیے گئے تو آپ رضی اللہ عنہا نے انس رضی اللہ عنہ سے کہا ”انس! تمہارے دل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعش پر مٹی ڈالنے کے لیے کس طرح آمادہ ہو گئے تھے۔“ [البخاري 4462]

6) آخری لمحات اور وصیت (سوموار، 12 ربیع الأول 11ھ)

* حضرت عائشہ کا اعزاز
قَالَتْ:‏‏‏‏ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا""تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِي وَفِي نَوْبَتِي وَبَيْن سَحْرِي وَنَحْرِي وَجَمَعَ اللَّهُ بَيْنَ رِيقِي وَرِيقِهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ دَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِسِوَاكٍ فَضَعُفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏فَأَخَذْتُهُ فَمَضَغْتُهُ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ سَنَنْتُهُ بِهِ"". 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے گھر ‘ میری باری کے دن ‘ میرے حلق اور سینے کے درمیان ٹیک لگائے ہوئے وفات پائی ‘ اللہ تعالیٰ نے  ( وفات کے وقت )  میرے تھوک اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تھوک کو ایک ساتھ جمع کر دیا تھا ‘ بیان کیا  ( وہ اس طرح کہ )  عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ  ( عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھائی )  مسواک لیے ہوئے اندر آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے چبا نہ سکے۔ اس لیے میں نے اسے اپنے ہاتھ میں لے لیا اور میں نے اسے چبانے کے بعد وہ مسواک آپ کے دانتوں پر ملی۔ 
[البخاري 3100]
‏‏‏‏‏‏وَكَانَتْ إِحْدَانَا تُعَوِّذُهُ بِدُعَاءٍ إِذَا مَرِضَ، ‏‏‏‏‏‏فَذَهَبْتُ أُعَوِّذُهُ، ‏‏‏‏‏‏فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ:‏‏‏‏ ""فِي الرَّفِيقِ الْأَعْلَى فِي الرَّفِيقِ الْأَعْلَى""، ‏‏‏‏‏‏وَمَرَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ وَفِي يَدِهِ جَرِيدَةٌ رَطْبَةٌ، ‏‏‏‏‏‏فَنَظَرَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَظَنَنْتُ أَنَّ لَهُ بِهَا حَاجَةً فَأَخَذْتُهَا، ‏‏‏‏‏‏فَمَضَغْتُ رَأْسَهَا وَنَفَضْتُهَا فَدَفَعْتُهَا إِلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏فَاسْتَنَّ بِهَا كَأَحْسَنِ مَا كَانَ مُسْتَنًّا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ نَاوَلَنِيهَا فَسَقَطَتْ يَدُهُ أَوْ سَقَطَتْ مِنْ يَدِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَجَمَعَ اللَّهُ بَيْنَ رِيقِي وَرِيقِهِ فِي آخِرِ يَوْمٍ مِنَ الدُّنْيَا، ‏‏‏‏‏‏وَأَوَّلِ يَوْمٍ مِنَ الْآخِرَةِ. 
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات میرے گھر میں، میری باری کے دن ہوئی۔ آپ اس وقت میرے سینے سے ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ جب آپ بیمار پڑے تو ہم آپ کی صحت کے لیے دعائیں کیا کرتے تھے۔ اس بیماری میں بھی میں آپ کے لیے دعا کرنے لگی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے اور آپ کا سر آسمان کی طرف اٹھا ہوا تھا «في الرفيق الأعلى في الرفيق الأعلى» اور عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما آئے تو ان کے ہاتھ میں ایک تازہ ٹہنی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا تو میں سمجھ گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کرنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ وہ ٹہنی میں نے ان سے لے لی۔ پہلے میں نے اسے چبایا، پھر صاف کر کے آپ کو دے دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے مسواک کی، جس طرح پہلے آپ مسواک کیا کرتے تھے اس سے بھی اچھی طرح سے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مسواک مجھے عنایت فرمائی اور آپ کا ہاتھ جھک گیا، یا  ( راوی نے یہ بیان کیا کہ )  مسواک آپ کے ہاتھ سے چھوٹ گئی۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے میرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تھوک کو اس دن جمع کر دیا جو آپ کی دنیا کی زندگی کا سب سے آخری اور آخرت کی زندگی کا سب سے پہلا دن تھا۔
[ البخاري]

* آخری وصیت 

عَنْ عَلِيٍّ ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏   كَانَ آخِرُ كَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ الصَّلَاةَ اتَّقُوا اللَّهَ فِيمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ  .
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری بات  ( انتقال کے موقع پر )  یہ تھی کہ نماز کا خیال رکھنا، نماز کا خیال رکھنا، اور جو تمہاری ملکیت میں  ( غلام اور لونڈی )  ہیں ان کے معاملات میں اللہ سے ڈرتے رہنا۔ 
[ابوداؤد 5156]

* حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا کی روایت 

7) آخری الفاظ اور وہ الوداع ہو گئے

*اللھم اغفرلی وارحمنی واألحقنی بالرفیق الأعلی

8) اور خوشبوئیں بکھر گئیں

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : إِذَا خَرَجَتْ رُوحُ الْمُؤْمِنِ ؛ تَلَقَّاهَا مَلَكَانِ يُصْعِدَانِهَا. قَالَ حَمَّادٌ : فَذَكَرَ مِنْ طِيبِ رِيحِهَا، وَذَكَرَ الْمِسْكَ. قَالَ : وَيَقُولُ أَهْلُ السَّمَاءِ : رُوحٌ طَيِّبَةٌ جَاءَتْ مِنْ قِبَلِ الْأَرْضِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكِ، وَعَلَى جَسَدٍ كُنْتِ تَعْمُرِينَهُ.
[صحيح مسلم 2872]
* بعض دفعہ ایک امتی کی روح سے خوشبو محسوس ہوتی،
* شیخ حسان اور ایک عورت کا فون۔۔۔۔سینے پر ہاتھ۔۔۔ خوشبو۔۔۔ کفن ۔۔۔۔
* فلما اخرجت نفسہ لم أجد رِیحاًقط أطیب منھا [مسند احمد: 24905]

9) صحابہ کے غم، مدینہ میں اندھیرا

فجاء عمر والمغيرة بن شعبة فاستأذنا فأذنت لهما ، وجذبت الحجاب فنظر عمر إليه فقال : واغشيتاه . ثم قاما ، فلما دنوا من الباب قال المغيرة : يا عمر مات . قال : كذبت ، بل أنت رجل تحوشك فتنة ، إن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - لا يموت حتى يفني الله المنافقين .

* حضرت ابوبکر کی تشریف آوری اور ثابت قدمی

‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏.... ‏‏‏‏‏‏فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ وَقَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ:‏‏‏‏ أَنْتَ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنْ أَنْ يُمِيتَكَ مَرَّتَيْنِ قَدْ، ‏‏‏‏‏‏وَاللَّهِ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعُمَرُ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ وَاللَّهِ مَا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا يَمُوتُ حَتَّى يَقْطَعَ أَيْدِيَ أُنَاسٍ مِنَ الْمُنَافِقِينَ كَثِيرٍ، ‏‏‏‏‏‏وَأَرْجُلَهُمْ، ‏‏‏‏‏‏فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏  مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لَمْ يَمُتْ، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ، ‏‏‏‏‏‏وَمَا مُحَمَّدٌ إِلا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَنْ يَنْقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ سورة آل عمران آية 144 ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ عُمَرُ:‏‏‏‏ فَلَكَأَنِّي لَمْ أَقْرَأْهَا إِلَّا يَوْمَئِذٍ. سنن ابن ماجه1627
آخر ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے، آپ کا چہرہ مبارک کھولا اور آپ کی پیشانی کا بوسہ لیا، اور کہا: آپ اللہ کے نزدیک اس سے زیادہ معزز و محترم ہیں کہ آپ کو دو بار موت دے ، قسم اللہ کی! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا چکے ہیں، اس وقت عمر رضی اللہ عنہ مسجد کے ایک گوشہ میں یہ کہہ رہے تھے کہ اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مرے نہیں ہیں، اور نہ آپ مریں گے، یہاں تک کہ بہت سے منافقوں کے ہاتھ اور پاؤں کاٹیں گے، آخر ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، منبر پر چڑھے اور کہا: جو کوئی اللہ کی عبادت کرتا تھا تو اللہ زندہ ہے، مرا نہیں، اور جو کوئی محمد کی عبادت کرتا تھا تو محمد وفات پا گئے،  ( پھر یہ آیت پڑھی ) : «وما محمد إلا رسول قد خلت من قبله الرسل أفإن مات أو قتل انقلبتم على أعقابكم ومن ينقلب على عقبيه فلن يضر الله شيئا وسيجزي الله الشاكرين»  ( سورہ آل عمران: 144 )   محمد صرف ایک رسول ہیں، ان سے پہلے بہت سے رسول آئے، اگر آپ کا انتقال ہو جائے یا قتل کر دئیے جائیں، تو کیا تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے، اور جو پھر جائے گا وہ اللہ کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچائے گا، اور اللہ شکر کرنے والوں کو بدلہ دے گا ۔....

* حضرت انس رضی اللہ عنہ کے تاثرات

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:‏‏‏‏    لَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الَّذِي دَخَلَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ أَضَاءَ مِنْهَا كُلُّ شَيْءٍ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ أَظْلَمَ مِنْهَا كُلُّ شَيْءٍ، ‏‏‏‏‏‏وَلَمَّا نَفَضْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَيْدِي وَإِنَّا لَفِي دَفْنِهِ حَتَّى أَنْكَرْنَا قُلُوبَنَا   . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا غَرِيبٌ صَحِيحٌ.
جب وہ دن ہوا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  ( پہلے پہل )  مدینہ میں داخل ہوئے تو اس کی ہر چیز پرنور ہو گئی، پھر جب وہ دن آیا جس میں آپ کی وفات ہوئی تو اس کی ہر چیز تاریک ہو گئی اور ابھی ہم نے آپ کے دفن سے ہاتھ بھی نہیں جھاڑے تھے کہ ہمارے دل بدل گئے. ترمذي 3618

10)  سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھا کے احساسات

عَنْ أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَمَّا ثَقُلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ يَتَغَشَّاهُ،‏‏‏‏ فَقَالَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا السَّلَام:‏‏‏‏ ""وَاكَرْبَ أَبَاهُ""، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لَهَا:‏‏‏‏ ""لَيْسَ عَلَى أَبِيكِ كَرْبٌ بَعْدَ الْيَوْمِ""، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا مَاتَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ ""يَا أَبَتَاهُ أَجَابَ رَبًّا دَعَاهُ يَا أَبَتَاهْ مَنْ جَنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهْ يَا أَبَتَاهْ إِلَى جِبْرِيلَ نَنْعَاهْ""، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا دُفِنَ قَالَتْ فَاطِمَةُ عَلَيْهَا السَّلَام:‏‏‏‏ يَا أَنَسُ أَطَابَتْ أَنْفُسُكُمْ أَنْ تَحْثُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التُّرَابَ؟. 
شدت مرض کے زمانے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بے چینی بہت بڑھ گئی تھی۔ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا نے کہا: آہ، ابا جان کو کتنی بے چینی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ آج کے بعد تمہارے ابا جان کی یہ بے چینی نہیں رہے گی۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی تو فاطمہ رضی اللہ عنہا کہتی تھیں، ہائے ابا جان! آپ اپنے رب کے بلاوے پر چلے گئے، ہائے ابا جان! آپ جنت الفردوس میں اپنے مقام پر چلے گئے۔ ہم جبرائیل علیہ السلام کو آپ کی وفات کی خبر سناتے ہیں۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دفن کر دئیے گئے تو آپ رضی اللہ عنہا نے انس رضی اللہ عنہ سے کہا ”انس! تمہارے دل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعش پر مٹی ڈالنے کے لیے کس طرح آمادہ ہو گئے تھے۔“

چار خصوصی وصیتیں

1۔ دنیا پرستی سے بچنا
2۔ قبر پرستی سے بچنا
3۔ نماز کا خیال رکھنا
4۔ غلاموں کا خیال رکھنا

Read More >>

Sunday, 11 February 2018


غلبہ اسلام اور سیرت النبیﷺ

سیرت النبیﷺ اور غلبۂ اسلام

ہُوَالَّذِيْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْہُدٰي وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْہِرَہٗ عَلَي الدِّيْنِ كُلِّہٖ  وَلَوْ كَرِہَ الْمُشْرِكُوْنَ۝  [التوبۃ: 33]
وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس (دین) کو (دنیا کے) تمام دینوں پر غالب کرے۔ اگرچہ کافر ناخوش ہی ہوں 
ظَہَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ اَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيْقَہُمْ بَعْضَ الَّذِيْ عَمِلُوْا لَعَلَّہُمْ يَرْجِعُوْنَ۝۴۱ [الروم: 4]
خشکی اور تری میں لوگوں کے اعمال کے سبب فساد پھیل گیا ہے تاکہ خدا اُن کو اُن کے بعض اعمال کا مزہ چکھائے عجب نہیں کہ وہ باز آجائیں 

i۔ برصغیر 

۔ مذہبی صورتحال

  • 33 سے 33 کروڑ
  • ڈاکٹر گستاولی بان (Gustav le Bon) فرانسیسی محقق نے ’’تمدن ہند‘‘ میں لکھا ہے:

’’زندگی کی کوئی ضرورت پوری کرنے والی چیز دیوتا بن چکی تھی۔ جمادات، نباتات، معدنیات، پہاڑ، دریا، حیوانات حتی کہ آلات تناسل‘‘۔۔۔
’’لنگم اور یونی کی قابل شرم کہانی۔۔۔

۔ معاشرتی صورتحال

منو سمرتی  ہندوستانی سماج کے لیے مرتب کردہ سماجی قانون  کے مطابق 
قادر مطلق نے ۔۔۔۔ منہ ، بازئووں، رانوں اور پیروں سے، ۔۔۔ برہمن، کھتری، ویش، شودر۔
شودر برہمن ہاتھ لگائے تو ہاتھ کاٹ۔۔۔۔ گالی۔۔۔۔ زبان تالو سے کھینچ  دی جادعوی کرے کہ تعلیم دے سکتا ہے۔۔۔ تو کھولتا ہوا تیل اسے پلایا جائے۔۔۔  کتے۔۔۔ بلی۔۔۔ مینڈک۔۔۔ کوے۔۔۔ الو۔۔۔او ر شودر کو مارنے کا کفارہ برابر ہے۔

ii۔ روم و ایران (قیصر و کسری)

ایران  -   سیاسی صورتحال
ایران کے بادشاہ اس بات کے مدعی تھے ۔۔۔ ان کی رگوں میں خدا کا خون ۔۔۔ چوکھٹ پر سجدے کرتے ۔۔۔ ان کی الوہیت کے ترانے گاتے۔۔۔ نام تک نہ لیا جاتا۔۔۔ 
عین عہد نبوی ادھر سراج منیر کی کرنیں طلوع ہو رہی تھیں۔۔۔ ایران خسرو پرویز (590 - 628 عہد حکومت) کی تکبر کی یہ صورت حال تھی۔۔۔ کتبوں میں اس کا یہ القاب باقاعدہ لکھا تھا: ’’خدائوں میں انسان غیر فانی، انسانوں میں خدائے لاثانی‘‘ ۔۔۔

ایران کا بادشاہ

½2 سونے کے تاج کے نیچے بیٹھتا۔۔۔ کلاہ کی قیمت 

ایران کا آخری بادشاہ

ایک ہزار باورچی، ایک ہزار مغنی ، ایک ہزار چیتوں کے خادم،  شکروں کے ایک ہزار نگران، اس کے باوجود وہ اپنے آپ کو قابل رحم سمجھتا تھا۔ (ایران بعہد ساسانیاں، پروفیسر آرتھر، 339) 

وحشیانہ سزائیں

شاہان ایران اپنی توہین، تضحیک پر موت کے سزا دیتے اور بعض سزائیں انتہائی وحشیانہ نہ ہوتی تھیں۔ ان میں سے کشتیوں کا عذاب سب سے خوفناک تھا۔ کبھی مجرموں کو دیوار میں زندہ گاڑ دیا جاتا، زندہ کی کھال کھینچی جاتی، چو میخہ کرنا، ، اردوشیر سوم کے بارے میں روایات تمدن قدیم میں لکھا ہے کہ اس کے اپنے ایک سپاہی کو اپنی توہین کا انتقام لینے کے لیے دو کشتیاں بنوائیں، اور اس انداز میں کہ وہ ایک دوسری پو پوری طرح جفت ہوسکیں، جوڑی جاسکیں، ایک کشتی میں سپاہی کو لٹا کر دوسری اس پر مضبوطی سے جڑ دی۔ اس کے ہاتھ، پائوں اور منہ کشتی سے باہر رکھے گئے، سترہ دن اسی عذاب میں تڑپ تڑپ کر مر گیا۔ 
[روایات تمدن قدیم، ص 158 - 159]
بعض جنگی قیدیوں کو مرنے کے بعد بھی ان کی کھال اتارتے، بھس بھروا کر کسی بڑے آتشکدے میں بطور عبرت رکھ دیتے۔
[دائرہ المعارف جوان ، ص 376 ،  377، غلبۂ روم ، ص:  30]
خسروپرویز نے اپنے نام کے ساتھ باقاعدہ یہ القاب لکھوا رکھے تھے:
’’خدائوں میں انسان غیر فانی، اور انسانوں میں خدائے لائے نی‘‘
[ایران بعہد ساسانیاں،  ص: 339 ، بحوالہ سیرت انسائیکلوپیڈیا،  1/ 400]
جب اسلام فتوحات کے نتیجے میں ایران کا آخری تاجدار یزدگرد اپنے دارالحکومت مدائن سے فرار ہوا۔ تو اس حالت میں بھی اس کے ساتھ ایک ہزار باورچی، ایک ہزار مغنی، ایک ہزار چیتوں کے منتظم، اور ایک ہزار شیروں کی دیکھ بھال کرنے والے خدم چشم اور مصاحبین موجود تھے۔ اس کے باوجود وہ محسوس کرتا تھا کہ سامان تعیش کی کمی کے باعث قابل رحم ہے۔
[تاریخ ایران ، ص: 498]

معاشرتی صورتحال

مزدک  نامیملحد ایرانی فلسفی کا گروہ ۔۔۔ عورت، آگ، پانی اور چارے کی مانند۔۔۔
5ویں صدی کے وسط کا حکمران یزدگردوم ۔۔۔۔ بیٹی (طبری) بہرام چوبیں 6 صدی عیسوی ۔۔۔ بہن ۔۔۔ (ایران بعہد ساسانیاں۔۔۔) 
مزدک ۔۔۔ عورتوں کو سب کیلئےحلال قرار دیا۔۔۔ (شہرستانی، الملل والنحل)
قیصر روم
اہل کتاب بستے تھے۔۔۔ یہودی اور عیسائی۔۔۔
610؁ء عہد نبوی کے بالکل قریب یہودیوں نے عیسائیوں کے خلاف یلوہ کیا۔۔۔ مشہور فوجی ابنوسوس Bonosos نے پوری یہودی آبادی کا خاتمہ کیا۔۔۔ ہزاروں کو تلوار سے مارا۔۔۔ سینکڑوں غرق ۔۔۔ درندوں کے سامنے ۔۔۔

قیصر روم فوکاس

نبی علیہ السلام کی نبوت سے 8 سال پہلے ۔۔۔ فوکاس نامی جرنیل نے قیصر روم ماریس کے خلاف بغاوت کر دی ۔۔۔ اور تخت سلطنت پر قابض ہو گیا ۔۔۔ مارس کو5 بیٹوں کے ساتھ گھسیٹ کر لایا گیا ۔۔۔ پہلے بیٹوںکو قتل۔۔۔ باپ بیٹوں کے کٹے ہوئے سر ۔۔۔ قسطنطنیہ کے دروازوں پر لٹکا دیئے گئے۔۔۔ بادشاہ کی ملکہ اور تین بیٹیوں کی آنکھیں چھیدی گئیں۔۔۔ زبانیں گدی سے کھینچ ۔۔۔ پھر یکے بعد دیگرے ۔۔۔ ہاتھ پائوں کاٹ ۔۔۔ برہنہ جسموں پر تاز یانے ۔۔۔ پھر انہیں جلتے الائو میں پھینک دیا گیا۔ 
[غلبۂ روم ۔ ص: 67 - 68، بحوالہ سیرت انسائیکلوپیڈیا : 1  /  488]

یورپ

رومی حکمرانوں نے یورپ میں ایک گول اکھاڑہ بنوایا تھا ۔۔۔ کولوسیم Colosseum نیم دائرہ وی سیڑھیوں میں 50 ہزار تماشائی بیٹھ سکتے تھے۔۔۔ مسلح جنگجوؤں اور وحشی درندوں کے مقابلے ہوتے ۔۔ تاریخ بتاتی ہے ۔۔۔ کبھی اس میں نہتے باغیوں اور غلاموں کو دھکیل دیا جاتا ۔۔۔ بھوکے شیر اور چیتے چھوڑ دیئے جاتے۔۔[Oxford English Refrence Dictionary, P.286]

انقلاب نبوی کی ایک جھلک

مکی دور (تقریباً 13 سال) 

*   اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِيْ خَلَقَ۝ خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ۝ اِقْرَاْ وَرَبُّكَ الْاَكْرَمُ۝الَّذِيْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ۝عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ۝

ترجمہ: (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا ۔ جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا۔ پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے ۔ جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا ۔ اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا ۔  [العلق: 1  - 5]
*   يٰٓاَيُّہَا الْمُدَّثِّرُ۝قُـمْ فَاَنْذِرْ۝ وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ۝وَثِيَابَكَ فَطَہِرْ۝ وَالرُّجْزَ فَاہْجُرْ۝ وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ۝ وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ۝
ترجمہ: اے (محمدﷺ) جو کپڑا لپیٹے پڑے ہو ۔ اُٹھو اور ہدایت کرو ۔ اور اپنے پروردگار کی بڑائی کرو ۔ اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو۔ اور ناپاکی سے دور رہو۔ اور (اس نیت سے) احسان نہ کرو کہ اس سے زیادہ کے طالب ہو۔ اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو۔   [المدثر : 1 - 7]

*   يٰٓاَيُّہَا الْمُزَّمِّلُ۝ قُـمِ الَّيْلَ اِلَّا قَلِيْلًا۝نِّصْفَہٗٓ اَوِ انْقُصْ مِنْہُ قَلِيْلًا۝اَوْ زِدْ عَلَيْہِ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِيْلًا۝اِنَّا سَـنُلْقِيْ عَلَيْكَ قَوْلًا ثَـقِيْلًا۝  اِنَّ نَاشِـئَۃَ الَّيْلِ ہِيَ اَشَدُّ وَطْـاً وَّاَقْوَمُ قِيْلًا۝اِنَّ لَكَ فِي النَّہَارِ سَبْحًا طَوِيْلًا۝ وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ اِلَيْہِ تَبْتِيْلًا۝ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَفَاتَّخِذْہُ وَكِيْلًا۝ وَاصْبِرْ عَلٰي مَا يَقُوْلُوْنَ وَاہْجُرْہُمْ ہَجْرًا جَمِيْلًا۝

ترجمہ: اے (محمدﷺ) جو کپڑے میں لپٹ رہے ہو ۔  رات کو قیام کیا کرو مگر تھوڑی سی رات۔ (قیام) آدھی رات (کیا کرو)۔ یا اس سے کچھ کم یا کچھ زیادہ اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو ۔ ہم عنقریب تم پر ایک بھاری فرمان نازل کریں گے۔ کچھ شک نہیں کہ رات کا اٹھنا (نفس بہیمی) کو سخت پامال کرتا ہے اور اس وقت ذکر بھی خوب درست ہوتا ہے ۔ دن کے وقت تو تمہیں اور بہت سے شغل ہوتے ہیں ۔ تو اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرو اور ہر طرف سے بےتعلق ہو کر اسی کی طرف متوجہ ہوجاؤ ۔ مشرق اور مغرب کا مالک (ہے اور) اس کے سوا کوئی معبود نہیں تو اسی کو اپنا کارساز بناؤ ۔ اور جو جو (دل آزار) باتیں یہ لوگ کہتے ہیں ان کو سہتے رہو اور اچھے طریق سے ان سے کنارہ کش رہو ۔    [المزمل: 1 - 10] 

*  تحنث   (حدیث عائشہ)
*  تعلیم
*  قُم
*  انداز
* تکبیر
* تطہیر
*  شرک سے بیزاری
* قیام الیل۔ تلاوت
* ہُوَالَّذِيْ بَعَثَ فِي الْاُمِّيّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْہُمْ يَتْلُوْا عَلَيْہِمْ اٰيٰتِہٖ وَيُزَكِّيْہِمْ وَيُعَلِّمُہُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَۃَ۝۰ۤ وَاِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ۝
ترجمہ:  وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں ان ہی میں سے (محمدﷺ) کو پیغمبر (بنا کر) بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں۔ اور اس ے پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے۔   [الجمعہ: 2]

* تلاوت ۔ تعلیم کتاب۔ تعلیم حکمت۔ تزکیہ

مدنی دور 10 سالہ

*  غزوہ بدر 2 ھ * معرکۂ تبوک
* غزوہ أحد *حجۃ الوداع 10ھ
* فتح مکہ    8ھ *19غزوات
* 63 سرایا
* 259 شہداء، 759کفار مقتولین
*  مدنی ریاست  30 لاکھ مربع کلومیٹر
* 10 سالہ مدت  روزانہ 822 کلو میٹر
*  10 ہجری میں  ایک لاکھ چالیس ہزار مسلمان
[پیغمبر اسلام ، ڈاکٹر حمید اللہ، ص: 670]

خلفائے الاسلام

قال ابوبکر واللہ لوددت أنی کنت شجرۃ تؤکل و تُعضد وددت أنی خضرۃ تاکلنی الدواب
أن عمر رأی آبابکر وھو مدل لسانہ آخذبیدہ فقال: ما تصنع یا خلیفۃ رسول اللہ! فقال؛ إن ھذا أوردنی المواردا!؟]
قالت عائشۃ: مات ابوبکر فما ترک دینارا ولا درھماً
عن عائشۃ قالت: إن أبابکر حین حضرتہ الوفاۃ  قال لعائشۃ، إنی لاأعلم لآل بکر من ھذا المال شئ الا ھذہ اللقحۃ، وھذا الغلام العقیل کان یعمل سیوف المسلمین، ویخدِمنا، فإذامُتُّ فادفَعیہ إلی عمر رضی اللہ عنہ، فلما بعثت بہ إلی عمر قال: یرحم اللہ أبکر لقد أتعب من بعدہ
۔قال ابوبکر لما احتضر: انظر وا ثوبی  ھذین فاغسلوھما فکفنونی فیھما فان الحي أحوج إلی الجدید من المیت۔
[کتاب الزھد، لابن، حنبل]

عمر بن الخطاب

* انس بن مالک : سمعت عمر بن الخطاب وخرجت معہ حتی دخل حائطاً فسمعتہ یقول: وبینی وبینہ جدار، وھو فی جوف الحائط، عمر أمیرالمؤمنین بغ واللہ یا ابن الخطاب لتتقین اللہ أولیعذبنک۔
* عن عثمان بن عفان إلی لشاہد عمر بن الخطاب ۔۔۔ ، وھو یقول: ویلی وویل أمی إن لم یغفرلی ۔۔۔ ثلاثاً۔۔۔
* کان فی وجہ عمر خطان أسودان من البکاء ۔۔۔
[کتاب الزھد، امام احمد]
عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَيَبْلُغَنَّ هَذَا الْأَمْرُ مَا بَلَغَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ، وَلَا يَتْرُكُ اللَّهُ بَيْتَ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ هَذَا الدِّينَ بِعِزِّ عَزِيزٍ، أَوْ بِذُلِّ ذَلِيلٍ، عِزًّا يُعِزُّ اللَّهُ بِهِ الْإِسْلَامَ، وَذُلًّا يُذِلُّ اللَّهُ بِهِ الْكُفْرَ ".
[مسند احمد: 16957]



Fehm e Seerat Course | Day 4 | Ghalba e Islam | Prof. Ubaid ur Rehman Mohsin | Ellahabad | 29-11-17



Read More >>

Saturday, 10 February 2018


حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور کا ایک بہت ہی خوبصورت واقعہ


حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی عدالت

دو نوجوان سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی محفل میں داخل ہوتے ہی محفل میں بیٹھے ایک شخص کے سامنے جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اور اس کی طرف انگلی کر کے کہتے ہیں۔

’’یا عمررضی اللہ عنہ یہ ہے وہ شخص!‘‘

سیدنا عمر ؓ ان سے پوچھتے ہیں۔ 
’’کیا کیا ہے اس شخص نے؟‘‘
’’یا امیر المؤمنین، اس شخص نے ہمارے باپ کو قتل کیا ہے۔‘‘

کیا کہہ رہے ہو، اس نے تمہارے باپ کو قتل کیا ہے؟
سیدنا عمررضی اللہ عنہ ان سے پوچھتے ہیں۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پھر اس شخص سے مخاطب ہو کر پوچھتے ہیں۔
کیا تو نے ان کے باپ کو قتل کیا ہے؟

وہ شخص کہتا ہے :
ہاں امیر المؤمنین، مجھ سے قتل ہو گیا ہے ان کا باپ۔
کس طرح قتل کیا ہے؟

سیدنا عمرؓ پوچھتے ہیں۔
یا عمررضی اللہ عنہ، ان کا باپ اپنے اونٹ سمیت میرے کھیت میں داخل ہو گیا تھا، میں نے منع کیا، باز نہیں آیا تو میں نے ایک پتھر دے مارا۔ جو سیدھا اس کے سر میں لگا اور وہ موقع پر مر گیا۔

پھر تو قصاص دینا پڑے گا، موت ہے اس کی سزا۔

سیدنا عمررضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔
نہ فیصلہ لکھنے کی ضرورت، اور فیصلہ بھی ایسا اٹل کہ جس پر کسی بحث و مباحثے کی بھی گنجائش نہیں۔ نہ ہی اس شخص سے اس کے کنبے کے بارے میں کوئی سوال کیا گیا ہے، نہ ہی یہ پوچھا گیا ہے کہ تعلق کس قدر شریف خاندان سے ہے؟ نہ ہی یہ پوچھنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے کہ تعلق کسی معزز قبیلے سے تو نہیں؟ معاشرے میں کیا رتبہ یا مقام ہے؟ ان سب باتوں سے بھلا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو مطلب ہی کیا ہے؟؟؟ کیوں کہ معاملہ اللہ کے دین کا ہو تو عمررضی اللہ عنہ پر کوئی بھی اثر انداز نہیں ہو سکتا اور نہ ہی کوئی اللہ کی شریعت کی تنفیذ کے معاملے پر عمرؓ کو روک سکتا ہے۔ حتی کہ سامنے عمرؓ کا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ قاتل کی حیثیت سے آ کھڑا ہو، قصاص تو اس سے بھی لیا جائے گا۔

وہ شخص کہتا ہے۔ 
اے امیر المؤمنین: اس کے نام پر جس کے حکم سے یہ زمین و آسمان قائم کھڑے ہیں۔ مجھے صحراء میں واپس اپنی بیوی بچوں کے پاس جانے دیجیئے تا کہ میں ان کو بتا آؤں کہ میں قتل کر دیا جاؤں گا۔ ان کا اللہ اور میرے سوا کوئی آسرا نہیں ہے، میں اس کے بعد واپس آ جاؤں گا۔

سیدنا عمررضی اللہ عنہ کہتے ہیں: 
کون تیری ضمانت دے گا کہ تو صحراء میں جا کر واپس بھی آ جائے گا؟

مجمع پر ایک خاموشی چھا جاتی ہے۔ کوئی بھی تو ایسا نہیں ہے جو اس کا نام تک بھی جانتا ہو۔ اس کے قبیلے، خیمے یا گھر وغیرہ کے بارے میں جاننے کا معاملہ تو بعد کی بات ہے۔

  کون ضمانت دے اس کی؟ کیا یہ دس درہم کے ادھار یا زمین کے ٹکڑے یا کسی اونٹ کے سودے کی ضمانت کا معاملہ ہے؟ ادھر تو ایک گردن کی ضمانت دینے کی بات ہے، جسے تلوار سے اڑا دیا جانا ہے۔
اور کوئی ایسا بھی تو نہیں ہے جو اللہ کی شریعت کی تنفیذ کے معاملے پر عمرؓ سے اعتراض کرے، یا پھر اس شخص کی سفارش کی لئے ہی کھڑا ہو جائے۔ اور کوئی ہو بھی نہیں سکتا جو سفارشی بننے کی سوچ سکے۔

محفل میں موجود صحابہ رضی اللہ عنہم پر ایک خاموشی سی چھا گئی ہے، اس صورتحال سے خود حضرت عمر ؓ بھی متأثر ہیں۔ کیوں کہ اس شخص کی حالت نے سب کو ہی حیرت میں ڈال کر رکھ دیا ہے۔ کیا اس شخص کو واقعی قصاص کے طور پر قتل کر دیا جائے اور اس کے بچے بھوکوں مرنے کے لئے چھوڑ دیئے جائیں؟ یا پھر اس کو بغیر ضمانتی کے واپس جانے دیا جائے؟ واپس نہ آیا تو مقتول کا خون رائیگاں جائے گا!

خود سیدنا عمررضی اللہ عنہ سر جھکائے افسردہ بیٹھے ہیں۔ اس صورتحال پر، سر اُٹھا کر التجا بھری نظروں سے نوجوانوں کی طرف دیکھتے ہیں، 

معاف کر دو اس شخص کو۔
نہیں امیر المؤمنین، جو ہمارے باپ کو قتل کرے، اس کو چھوڑ دیں، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا، نوجوان اپنا آخری فیصلہ بغیر کسی جھجھک کے سنا دیتے ہیں۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ ایک بار پھر مجمع کی طرف دیکھ کر بلند آواز سے پوچھتے ہیں۔

اے لوگو ، ہے کوئی تم میں سے جو اس شخص کی ضمانت دے؟
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ اپنے زہد و صدق سے بھر پور بڑھاپے کے ساتھ کھڑے ہو کر کہتے ہیں۔

میں ضمانت دیتا ہوں اس شخص کی!

سیدنا عمررضی اللہ عنہ کہتے ہیں
ابوذر ، اس نے قتل کیا ہے۔
چاہے قتل ہی کیوں نہ کیا ہو، ابوذررضی اللہ عنہ اپنا اٹل فیصلہ سناتے ہیں۔

عمررضی اللہ عنہ :’’جانتے ہو اسے؟‘‘
ابوذررضی اللہ عنہ :’’نہیں جانتا اسے‘‘

عمررضی اللہ عنہ : ’’تو پھر کس طرح ضمانت دے رہے ہو؟‘‘

ابوذررضی اللہ عنہ :’’میں نے اس کے چہرے پر مومنوں کی صفات دیکھی ہیں، اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ شخص جھوٹ نہیں بول رہا، ان شاء اللہ یہ لوٹ کر واپس آ جائے گا۔‘‘

عمررضی اللہ عنہ : ’’ابوذررضی اللہ عنہ دیکھ لو اگر یہ تین دن میں لوٹ کر نہ آیا تو مجھے تمہاری جدائی کا صدمہ دیکھنا پڑے گا۔‘‘

امیر المؤمنین، پھر اللہ مالک ہے۔ ابوذر اپنے فیصلے پر ڈٹے ہوئے جواب دیتے ہیں۔
سیدنا عمررضی اللہ عنہ سے تین دن کی مہلت پا کر وہ شخص رخصت ہو جاتا ہے، کچھ ضروری تیاریوں کے لئے، بیوی بچوں کو الوداع کہنے، اپنے بعد اُن کے لئے کوئی راہ دیکھنے، اور اس کے قصاص کی ادئیگی کیلئے قتل کئے جانے کی غرض سے لوٹ کر واپس آنے کیلئے۔

اور پھر تین راتوں کے بعد، عمر رضی اللہ عنہ بھلا کیسے اس امر کو بھلا پاتے، انہوں نے تو ایک ایک لمحہ گن کر کاٹا تھا، عصر کے وقت شہر میں (الصلاۃ جامعہ) کی منادی پھر جاتی ہے، نوجوان اپنے باپ کا قصاص لینے کیلئے بے چین اور لوگوں کا مجمع اللہ کی شریعت کی تنفیذ دیکھنے کے لئے جمع ہو چکا ہے۔

حضرت ابوذررضی اللہ عنہ بھی تشریف لاتے ہیں اور آ کر حضرت عمررضی اللہ عنہ کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں۔

’’کدھر ہے وہ آدمی؟‘‘

سیدنا عمررضی اللہ عنہ سوال کرتے ہیں۔
’’مجھے کوئی پتہ نہیں ہے یا امیر المؤمنین‘‘، 

ابوذررضی اللہ عنہ مختصر جواب دیتے ہیں۔
ابوذررضی اللہ عنہ آسمان کی طرف دیکھتے ہیں، جدھر سورج ڈوبنے کی جلدی میں آج معمول سے زیادہ تیزی کے ساتھ جاتا دکھائی دے رہا ہے۔
محفل میں ہو کا عالم ہے، اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ آج کیا ہونے جا رہا ہے؟

یہ سچ ہے کہ ابوذررضی اللہ عنہ سیدنا عمررضی اللہ عنہ کے دل میں بستے ہیں، عمررضی اللہ عنہ سے ان کے جسم کا ٹکڑا مانگیں تو عمررضی اللہ عنہ دیر نہ کریں، کاٹ کر ابوذررضی اللہ عنہ کے حوالے کر دیں۔ لیکن ادھر معاملہ شریعت کا ہے، اللہ کے احکامات کی بجا آوری کا ہے، کوئی کھیل تماشہ نہیں ہونے جا رہا، نہ ہی کسی کی حیثیت یا صلاحیت کی پیمائش ہو رہی ہے، حالات و واقعات کے مطابق نہیں اور نہ ہی زمان و مکان کو بیچ میں لایا جانا ہے۔ قاتل نہیں آتا تو ضامن کی گردن جاتی نظر آ رہی ہے۔

مغرب سے چند لحظات پہلے وہ شخص آ جاتا ہے۔ بےساختہ حضرت عمررضی اللہ عنہ کے منہ سے اللہ اکبر کی صدا نکلتی ہے، ساتھ ہی مجمع بھی اللہ اکبر کا ایک بھرپور نعرہ لگاتا ہے۔

حضرت عمررضی اللہ عنہ اس شخص سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں۔

اے شخص، اگر تو لوٹ کر نہ بھی آتا تو ہم نے تیرا کیا کر لینا تھا، نہ ہی تو کوئی تیرا گھر جانتا تھا اور نہ ہی کوئی تیرا پتہ جانتا تھا

امیر المؤمنین، اللہ کی قسم، بات آپ کی نہیں ہے، بات اس ذات کی ہے جو سب ظاہر و پوشیدہ کے بارے میں جانتا ہے، دیکھ لیجئے میں آ گیا ہوں، اپنے بچوں کو پرندوں کے چوزوں کی طرح صحراء میں تنہا چھوڑ کر، جدھر نہ درخت کا سایہ ہے اور نہ ہی پانی کا نام و نشان۔ میں قتل کر دیئے جانے کیلئے حاضر ہوں۔ مجھے بس یہ ڈر تھا کہیں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ اب لوگوں میں سے وعدوں کا ایفاء ہی اُٹھ گیا ہے۔

سیدنا عمررضی اللہ عنہ نے ابوذررضی اللہ عنہ کی طرف رخ کر کے پوچھا۔

ابوذررضی اللہ عنہ، تو نے کس بنا پر اس کی ضمانت دے دی تھی؟
ابوذررضی اللہ عنہ نے کہا،
اے عمررضی اللہ عنہ، مجھے اس بات کا ڈر تھا کہیں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ اب لوگوں سے خیر ہی اٹھا لی گئی ہے۔

سیدنا عمررضی اللہ عنہ نے ایک لمحے کیلئے توقف کیا اور پھر ان دونوں نوجوانوں سے پوچھا۔
کہ کیا کہتے ہو اب؟

نوجوانوں نے روتے ہوئے جواب دیا، 

اے امیر المؤمنین، ہم اس شخص کی صداقت کی وجہ سے اسے معاف کرتے ہیں، ہمیں اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ اب لوگوں میں سے عفو اور درگزر ہی اُٹھا لیا گیا ہے۔

سیدنا عمررضی اللہ عنہ اللہ اکبر پکار اُٹھے اور آنسو ان کی داڑھی کو تر کرتے نیچے گر رہے تھے۔۔۔۔
اے نوجوانو! تمہاری عفو و درگزر پر اللہ تمہیں جزائے خیر دے۔

اے ابوذررضی اللہ عنہ! اللہ تجھے اس شخص کی مصیبت میں مدد پر جزائے خیر دے۔
اور
اے شخص، اللہ تجھے اس وفائے عہد و صداقت پر جزائے خیر دے۔
اور اے امیر المؤمنین، اللہ تجھے تیرے عدل و رحمدلی پر جزائے خیر دے۔

محدثین میں سے ایک یوں کہتے ہیں،
قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے، اسلام اور ایمان کی سعادتیں تو عمررضی اللہ عنہ کے کفن کے ساتھ ہی دفن ہو گئی تھیں۔

Read More >>

Friday, 9 February 2018



اپنی بیٹی کی شادی مجھ سے کردو

ایک صحابیؓ جلیل کا بہت ہی خوبصورت واقعہ اور دنیا کے لیے ایک مثالی نمونہ


صحابئ رسول حضرت جلیبیب رضی اللہ عنہ ایک انصاری صحابی تھے۔ نہ مالدار تھے نہ کسی معروف خاندان سے تعلق تھا۔ صاحب منصب بھی نہ تھے۔ رشتہ داروں کی تعداد بھی زیادہ نہ تھی۔ رنگ بھی سانولا تھا۔ لیکن اللہ کے رسولﷺکی محبت سے سرشار تھے۔ بھوک کی حالت میں پھٹے پرانے کپڑے پہنے اللہ کے رسول کی خدمت میں حاضر ہوتے، علم سیکھتے اورصحبت سے فیض یاب ہوتے۔

ایک دن اللہ کے رسول نے شفقت کی نظر سے دیکھا اور ارشاد فرمایا:

’یَا جُلَیْبِیبُ! أَلَا تَتَزَوَّجُ؟‘
’’جُلیبیب تم شادی نہیں کرو گے؟‘‘

جُلیبیب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھ جیسے آدمی سے بھلا کون شادی کرے گا؟

اللہ کے رسولﷺنے پھر فرمایا: 
’’جُلیبیب تم شادی نہیں کرو گے؟‘‘ اوروہ جواباً عرض گزار ہوئے کہ اللہ کے رسول! بھلا مجھ سے شادی کون کرے گا؟ نہ مال نہ جاہ و جلال!!
اللہ کے رسولﷺنے تیسری مرتبہ بھی ارشاد فرمایا: ’’جُلیبیب تم شادی نہیں کرو گے؟ جواب میں انہوں نے پھر وہی کہا: اللہ کے رسول! مجھ سے شادی کون کرے گا؟ کوئی منصب نہیں میری شکل بھی اچھی نہیں، نہ میرا خاندان بڑا ہے اورنہ مال و دولت رکھتا ہوں۔

اللہ کے رسولﷺنے ارشاد فرمایا:
’اِذْھَبْ إِلَی ذَاکَ الْبَیْتِ مِنَ الأَْنْصَارِ وَقُل لَّھُم: رَسُولُ اللّٰہِﷺ یُبْلِّغُکُمُ السَّلَامَ وَیَقُولُ: زوِّجُونِي ابْنَتَکُمْ۔‘
’’فلاں انصاری کے گھرجاو اور ان سے کہو کہ اللہ کے رسول تمھیں سلام کہہ رہے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ اپنی بیٹی سے میری شادی کردو۔‘‘

جُلیبیب خوشی خوشی اس انصاری کے گھر گئے اور دروازے پر دستک دی گھر والوں نے پوچھا کون؟
کہا: جُلیبیب۔
گھرکا مالک باہر نکلا جُلییب کھڑے تھے
پوچھا: کیا چاہتے ہو، کدھر سے آئے ہو؟
کہا: اللہ کے رسول نے تمھیں سلام بھجوایا ہے۔

یہ سننے کی دیر تھی کہ گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اللہ کے رسول نے ہمیں سلام کا پیغام بھجوایا ہے۔ ارے! یہ تو بہت ہی خوش بختی کا مقام ہے کہ ہمیں اللہ کے رسول نے سلام کہلا بھیجا ہے۔

جُلیبیب کہنے لگے: آگے بھی سنو! اللہ کے رسولﷺنے تمہیں حکم دیا ہے کہ اپنی بیٹی کی شادی مجھ سے کردو۔

صاحب خانہ نے کہا: ذرا انتظار کرو، میں لڑکی کی ماں سے مشورہ کرلوں۔ اندرجاکر لڑکی کی ماں کو پیغام پہنچایا اور مشورہ پوچھا؟ 
وہ کہنے لگی: نا 'نا، نا 'نا… قسم اللہ کی! میں اپنی بیٹی کی شادی ایسے شخص سے نہیں کروں گی، نہ خاندان، نہ شہرت، نہ مال و دولت، ان کی نیک سیرت بیٹی بھی گھر میں ہونے والی گفتگو سن رہی تھی اور جان گئی تھی کہ حکم کس کا ہے؟ کس نے مشورہ دیا ہے؟ سوچنے لگی اگر اللہ کے رسول اس رشتہ داری پرراضی ہیں تو اس میں یقینا میرے لیے بھلائی اور فائدہ ہے۔
اس نے والدین کی طرف دیکھا اور مخاطب ہوئی:

’أَتَرُدُّونَ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِﷺ أَمْرَہٗ؟ ادْفَعُونِی إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ’ﷺ فَإِنَّہُ لَنْ یُضَیِّعَنِی‘۔

’’کیا آپ لوگ اللہ کے رسول کا حکم ٹالنے کی کوشش میں ہیں؟ مجھے اللہ کے رسول کے سپرد کردیں(وہ اپنی مرضی کے مطابق جہاں چاہیں میری شادی کردیں) کیونکہ وہ ہر گزمجھے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

پھر لڑکی نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی تلاوت کی:
اور دیکھو! کسی مومن مرد وعورت کو اللہ اوراس کے رسول کے فیصلے کے بعد اپنے امور میں کوئی اختیار باقی نہیں رہتا۔‘‘(الأحزاب33: 36)

لڑکی کا والد اللہ کے رسول کی خدمت میں حاضر ہوا اورعرض کی: اللہ کے رسول! آپ کا حکم سر آنکھوں پر آپ کا مشورہ، آپ کا حکم قبول، میں شادی کے لیے راضی ہوں۔ جب رسول اکرم کو اس لڑکی کے پاکیزہ جواب کی خبر ہوئی تو آپ نے اس کے حق میں یہ دعا فرمائی:

’اللَّھُمَّ صُبَّ الخَیْرَ عَلَیْھَا صُبًّا وَلَا تَجْعَلْ عَیْشَھَا کَدًّا۔‘
’’اے اللہ! اس بچی پر خیر اور بھلائی کے دروازے کھول دے اوراس کی زندگی کو مشقت و پریشانی سے دور رکھ۔‘‘
(موارد الظمآن: 2269، و مسند أحمد: 425/4، ومجمع الزوائد: 370/9وغیرہ)

پھر جُلیبیب کے ساتھ اس کی شادی ہوگئی۔ مدینہ منورہ میں ایک اور گھرانہ آباد ہو گیا جس کی بنیاد تقویٰ اور پرہیز گاری پر تھی، جس کی چھت مسکنت اور محتاجی تھی، جس کی آرائش و زیبائش تکبیر و تہلیل اور تسبیح و تحمید تھی۔ اس مبارک جوڑے کی راحت نماز اور دل کا اطمینان تپتی دوپہروں کے نفلی روزوں میں تھا
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے یہ شادی خانہ آبادی بڑی ہی برکت والی ثابت ہوئی۔ تھوڑے ہی عرصے میں ان کے مالی حالات اس قدر اچھے ہوگئے کہ راوی کا بیان ہے:

’فَکَانَتْ مِنْ أَکْثَرِ الأَْنْصَارِ نَفَقَۃً وَّمَالًا‘
’’انصاری گھرانوں کی عورتوں میں سب سے خرچیلا گھرانہ اسی لڑکی کا تھا۔‘‘

ایک جنگ میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح نصیب فرمائی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام سے دریافت فرمایا:

’ھَلْ تَفْقِدُونَ مِنْ أَحَدٍ؟‘
’’دیکھو! تمھارا کوئی ساتھی بچھڑ تو نہیں گیا؟‘‘

مطلب یہ تھا کہ کون کون شہید ہو گیا ہے؟
صحابہ نے عرض کیا: ہاں، فلاں فلاں حضرات موجود نہیں ہیں ...

پھر ارشاد ہوا:
’ھَلْ تَفْقِدُونَ مِنْ أَحَدٍ؟‘
’’کیا تم کسی اور کو گم پاتے ہو؟‘‘

صحابہ نے عرض کیا: نہیں۔

آپ نے فرمایا:
’لٰکِنِّي أَفْقِدُ جُلَیْبِیبًا فَاطْلُبُوہُ‘
’’لیکن مجھے جُلیبیب نظر نہیں آرہا، اس کو تلاش کرو۔‘‘

چنانچہ ان کو میدان جنگ میں تلاش کیا گیا۔
وہ منظر بڑا عجیب تھا۔ میدان جنگ میں ان کے ارد گرد سات کافروں کی لاشیں تھیں گویا وہ ان ساتوں سے لڑتے رہے اور پھر ساتوں کو جہنم رسید کرکے شہید ہوئے اللہ کے رسول کو خبر دی گئی۔ رؤف و رحیم پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔ اپنے پیارے ساتھی کی لاش کے پاس کھڑے ہوئے۔ منظر کو دیکھا۔ پھر فرمایا : 

’قَتَلَ سَبْعَۃً ثُمَّ قَتَلُوہُ، ھَذَا مِنِّي وَأَنَا مِنْہُ، ھَذَا مِنِّي وَأَنَا مِنْہُ۔‘
’’اس نے سات کافروں کو قتل کیا، پھر دشمنوں نے اسے قتل کردیا۔ یہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں ۔‘‘

’فَوَضَعَہُ عَلَی سَاعِدَیْہِ لَیْسَ لَہُ إِلَّا سَاعِدَا النَّبِيَّ ﷺ‘۔
’’پھر آپ نے اپنے پیارے ساتھی کو اپنے ہاتھوں میں اٹھایا اور شان یہ تھی کہ اکیلے ہی اس کو اٹھایا ہوا تھا۔ صرف آپ کو دونوں بازوئوں کا سہارا  میسر تھا۔‘‘

جُلیبیب رضی اللہ عنہ کے لیے قبر کھودی گئی، پھر نبیﷺنے اپنے دست مبارک سے انھیں قبر میں رکھا۔

                                                                     [صحیح مسلم: 2472]

Read More >>

Wednesday, 7 February 2018


نبی کریم ﷺ بطور مثالی شوہر


نبی کریمﷺ بحیثیت مثالی شوہر


وَعَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ۝۰ۚ فَاِنْ كَرِھْتُمُوْھُنَّ فَعَسٰٓى اَنْ تَكْرَہُوْا شَـيْــــًٔـا وَّيَجْعَلَ اللہُ فِيْہِ خَيْرًا كَثِيْرًا۝۱۹   [سورۃالنساء  ٤: ۱۹] 
(اپنی بیویوں سے) اچھے طریقے سے بودوباش رکھو، گو تم انہیں ناپسند کرو لیکن بہت ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو برا جانو، اور اللہ تعالیٰ اس میں بہت ہی بھلائی کر دے۔

ازواج مطہرات:  

۱:  خد یجہ  بنتِ خُویلد رضی اللہ عنھا
۲:  عائشہ  بنتِ ابی بکر   رضی اللہ عنھا
۳:  حفصہ بنت عمر   رضی اللہ عنھا
۴:   سودہٗ بنت زمعۃ   رضی اللہ عنھا
۵:  زینب بنت جعش   رضی اللہ عنھا
۶:  زینب بنت خزیمہ   رضی اللہ عنھا
۷:  ا م سلمہ ہندبنت ابی اُمیّہ   رضی اللہ عنھا
۸:   ام حبیبہ رملہ بنت ابی سفیان   رضی اللہ عنھا
۹:  میمونہ بنت الحارث بن حزن   رضی اللہ عنھا
۱۰:  جویریہ بنت الحارث بن ابی ضرار   رضی اللہ عنھا ‘  ان کا نام  ’’  بَر ۃ  ‘‘  تھا  ۔
۱۱:  صفیہ بنت حُیی   رضی اللہ عنھا
وفات کے وقت 9 ازواج مطہرات موجود تھیں۔
دو ازواج، حضرت خدیجہ اور زینب بنت خزیمہ پہلے فوت ہوئیں۔

خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ :

تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو:
بہترین کون ؟ 
عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏    ((خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي،‏‏‏‏ وَإِذَا مَاتَ صَاحِبُكُمْ فَدَعُوهُ   )).  [سنن الترمذی: 3895،  صحیح الجامع: 3314]
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنھا  فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں اور جب تم میں سے کوئی مر جائے تو اسے خیر باد کہہ دو، یعنی اس کی برائیوں کا ذکرنہ کرو“ 

*ہمارے معاشرے کی ابتر صورت حال (سعودی عرب میں شرح طلاق 21% تک پہنچ چکی ہے۔)

1۔ روزانہ کچھ وقت دیتے، سلام کہتے ، دُعا دیتے اور اظہار محبت کرتے

صبح کا معمول:

ابن عباس رضی اللہ عنہ کان إذا صلّی الصبح جَلَسَ فی مُصَلَّا ثم یدخُل علی نسآئہ امرءۃً امرءۃً، یُسَلّم علیھن ویدعولھن۔۔۔۔۔ [الطبرانی، الأوسط، 8764، سکت عنہ الحافظ]

پچھلے پہر(شام ) کا معمول:

عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا انصرف من العصر دخل على نسائه ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فيدنو من إحداهن ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فدخل على حفصة ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فاحتبس أكثر ما كان يحتبس‏.
ام المومنینعائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز سے فارغ ہو کر اپنی ازواج مطہرات کے پاس تشریف لے جاتے اور ان میں سے ہر ایک کے قریب بھی بیٹھتے ۔ ایک دن آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کے ہاں گئے اور معمول سے زیادہ کافی دیر تک ٹھہرے رہے ۔
[صحیح بخاری: 5216]
خلاصہ: صبح صرف سلام، دُعاکرتے، خیریت دریافت فرماتے، محبت فرماتے۔۔۔۔
شام نشست فرماتے،قریب ہو کر بیٹھتے، گفتگو کرتے، محبت فرماتے۔۔۔۔۔

اکثر معمول:

عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَتْ عَائِشَةُ:‏‏‏‏   يَا ابْنَ أُخْتِي، ‏‏‏‏‏‏كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُفَضِّلُ بَعْضَنَا عَلَى بَعْضٍ فِي الْقَسْمِ مِنْ مُكْثِهِ عِنْدَنَا، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ قَلَّ يَوْمٌ إِلَّا وَهُوَ يَطُوفُ عَلَيْنَا جَمِيعًا، ‏‏‏‏‏‏فَيَدْنُو مِنْ كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ حَتَّى يَبْلُغَ إِلَى الَّتِي هُوَ يَوْمُهَا فَيَبِيتَ عِنْدَهَا، ‏‏‏‏‏‏وَلَقَدْ قَالَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ حِينَ أَسَنَّتْ وَفَرِقَتْ أَنْ يُفَارِقَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏يَوْمِي لِعَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَبِلَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ نَقُولُ فِي ذَلِكَ أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى، ‏‏‏‏‏‏وَفِي أَشْبَاهِهَا أُرَاهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا سورة النساء آية 128  .  [سنن ابی داؤد: 2135]
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میرے بھانجے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم ازواج مطہرات کے پاس رہنے کی باری میں بعض کو بعض پر فضیلت نہیں دیتے تھے اور ایسا کم ہی ہوتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سب کے پاس نہ آتے ہوں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب کے قریب ہوتے، محبت کا اظہارفرماتےہاں جماع نہ کرتے، اس طرح آپ اپنی اس بیوی کے پاس پہنچ جاتے جس کی باری ہوتی اور اس کے پاس رات گزارتے، اور سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا عمر رسیدہ ہو گئیں اور انہیں اندیشہ ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں الگ کر دیں گے تو کہنے لگیں: اللہ کے رسول! میری باری عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے رہے گی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ بات قبول فرما لی، عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی تھیں کہ ہم کہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اسی سلسلہ میں  اور اسی جیسی چیزوں کے سلسلے میں آیت کریمہ: «وإن امرأة خافت من بعلها نشوزا» (سورۃ النساء: ۱۲۸)  نازل کی:  اگر عورت کو اپنے خاوند کی بدمزاجی کا خوف ہو ۔

۔آج کے مصروف دور میں اس پر عمل کی صورت

۔ ایک فون کال، SMS، شیرنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2۔ تہجد کے وقت بات چیت فرمالیتے

عن عائشة رضى الله عنها أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا صلى ‏ {‏ سنة الفجر‏}‏ فإن كنت مستيقظة حدثني وإلا اضطجع حتى يؤذن بالصلاة‏. [صحیح البخاری: 1161]

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی سنتیں پڑھ لیتےتو اگر میں جاگتی ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے باتیں کرتے ورنہ لیٹ جاتے یہاں تک کہ آپ ﷺ کو نماز کی اطلاع دی جاتی ۔

3۔ حق زوجیت ادا فرماتے

عن أنس بن مالك ،‏‏‏‏ قال :كان النبي صلى الله عليه وسلم يدور على نسائه في الساعة الواحدة من الليل والنهار ،‏‏‏‏ وهن إحدى عشرة‏.‏ قال: قلت لأنس: أوكان يطيقه ؟قال :كنا نتحدث أنه أعطي قوة ثلاثين‏.‏ 
سیدنا انس بن مالک نےفرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دن اور رات کے ایک ہی وقت میں اپنی تمام ازواج مطہرات کے پاس جایا کرتے اور وہ گیارہ تھیں ۔ ( نو منکوحہ اور دو لونڈیاں ) راوی نے کہا ، میں نے انس سے پوچھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طاقت رکھتے تھے ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم آپس میں کہا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیس مردوں کے برابر طاقت دی گئی ہے 

[صحیح البخاری: 268، صحیح مسلم: 309]

4۔ سفر میں ساتھ لے جاتے

عن عائشة ‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا خرج أقرع بين نسائه ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فطارت القرعة لعائشة وحفصة ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وكان النبي صلى الله عليه وسلم إذا كان بالليل سار مع عائشة يتحدث ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فقالت حفصة ألا تركبين الليلة بعيري وأركب بعيرك تنظرين وأنظر ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فقالت بلى فركبت فجاء النبي صلى الله عليه وسلم إلى جمل عائشة وعليه حفصة فسلم عليها ثم سار حتى نزلوا وافتقدته عائشة ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فلما نزلوا جعلت رجليها بين الإذخر وتقول يا رب سلط على عقربا أو حية تلدغني ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ولا أستطيع أن أقول له شيئا
ام المومنین  عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم  ﷺ  جب سفر کا ارادہ کرتے تو اپنی ازواج کے لئے قرعہ ڈالتے ۔ ایک مرتبہ قرعہ عائشہ اور حفصہ رضی اللہ عنہما کے نام نکلا ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت معمولاً چلتے وقت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے چلتے ۔ ایک مرتبہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا کہ آج رات کیوں نہ تم میرے اونٹ پر سوار ہو جاؤ اور میں تمہارے اونٹ پر تاکہ تم بھی نئے مناظر دیکھ سکو اور میں بھی ۔ انہوں نے یہ تجویز قبول کر لی اور ( ہر ایک دوسرے کے اونٹ پر ) سوار ہو گئیں ۔ اس کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ کے اونٹ کے پاس تشریف لائے ۔ اس وقت اس پر حفصہ رضی اللہ عنہا بیٹھی ہوئی تھیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کیا ، پھر چلتے رہے ، جب پڑاؤ ہوا تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا اس میں نہیں ہیں ( اس غلطی پر عائشہ کو اس درجہ رنج ہوا کہ ) جب لوگ سواریوں سے اتر گئے تو ام المؤمنین نے اپنے پاؤں اذخر گھاس میں ڈال لئے اور دعا کرنے لگی کہ اے میرے رب ! مجھ پر کوئی بچھو یا سانپ مسلط کر دے جو مجھ کو ڈس لے ۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تو کچھ کہہ نہیں سکتی تھی( کیونکہ یہ حرکت خود میری ہی تھی )۔ [صحیح بخاری: 5211، صحیح مسلم: 2445]

5۔ کھیل ،  تفریح،  فزیکل مقابلہ:

بیوی کے ساتھ دوڑ کا منفرد انداز

6۔ انتہائی وفادار، سابقہ تعلق کو یاد رکھنے والے:

عن عائشة  رضى الله عنها  قالت ما غرت على أحد من نساء النبي صلى الله عليه وسلم ما غرت على خديجة ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وما رأيتها ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ولكن كان النبي صلى الله عليه وسلم يكثر ذكرها ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وربما ذبح الشاة ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ثم يقطعها أعضاء ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ثم يبعثها في صدائق خديجة ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فربما قلت له كأنه لم يكن في الدنيا امرأة إلا خديجة‏.‏ فيقول إنها كانت وكانت ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وكان لي منها ولد‏.
  ام المؤمنینعائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام بیویوںمیںجتنی غیرت مجھے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے آتی تھی اتنی کسی اور سے نہیں آتی تھی ، حالانکہ انہیں میں نے دیکھابھی نہیں تھا ، اس کی وجہ یہ تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کاذکربکثرت فرمایاکرتے تھے اور اگر کوئی بکری ذبح کرتے تو اس کےحصےکر کے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوںکو بھیجتے تھے میں نے کئی بارحضور ﷺسے کہا : جیسے دنیا میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے سوا کوئی عورت ہے ہی نہیں ! ؟  اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ وہ ایسی تھیں اوروہ ایسی تھیں اور اسی سے میری اولاد ہے  نا ۔
[صحیح بخاری: 3818]
2۔ عائشہ کان رسول اللہﷺ إذا ذکر خدیجۃ لم یکن یَسْأم من ثناء علیھا، والاستغفار لَھَا۔
[الطبرانی الکبیر:16 / 319، حسنہ]

i۔ ذکرِخیر،  تعریف   ۔
ii۔ اولاد کا تعلق  ۔
iii۔ دعائے مغفرت  ۔
بعض لوگوں کا رویہ۔۔۔۔۔۔۔ مرحومہ کی غیبت۔۔۔۔۔۔ موجودہ کی تعریف


7۔ بیوی کی تعلق دار خواتین سے حسن سلوک

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتَأْذَنَتْ هَالَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ أُخْتُ خَدِيجَةَ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَرَفَ اسْتِئْذَانَ خَدِيجَةَ فَارْتَاحَ لِذَلِکَ فَقَالَ: ۰(( اللَّهُمَّ هَالَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ  ! ؟)) فَغِرْتُ فَقُلْتُ وَمَا تَذْکُرُ مِنْ عَجُوزٍ مِنْ عَجَائِزِ قُرَيْشٍ حَمْرَائِ الشِّدْقَيْنِ هَلَکَتْ فِي الدَّهْرِ فَأَبْدَلَکَ اللَّهُ خَيْرًا مِنْهَا !؟ 
ام المؤمنینسیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت خدیجہ کی بہن حضرت ہالہ بنت خویلد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آنے کی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت خدیجہ کا اجازت مانگنا یاد آ گیا تو آپ اس کی وجہ سے خوش ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ یہ تو ہالہ بنت خویلد ہیں مجھے یہ دیکھ کر رشک آ گیا میں نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم قریش کی بوڑھی عورتوں میں سے ایک بھاری گا لوں والی عورت کو یاد کرتے رہتے ہو،  ایک لمبی مدت ہوئی وہ انتقال کر چکیں تو اللہ پاک نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے بہتر بدل عطا فرمایا !؟ ۔
[صحیح مسلم: 2436]
عن انس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اذھبوا بہ إلی فلانۃ۔۔۔۔۔۔
[الادب المفرد : 232]

۔بعض لوگوں کا مذموم رویہ ۔۔۔۔ بیویوں کی سہیلیوںں بلکہ بھائیوں، بہنوں اور والدین سے بدسلوک

8۔ نئی شادی پر آپﷺ کے گھرانے کا منفرد ماحول:

1۔ قال أنس بن مالك أنا أعلم الناس  بهذه الآية   آية الحجاب ،‏‏‏‏ لما أهديت زينب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم كانت معه في البيت ،‏‏‏‏ صنع طعاما ،‏‏‏‏ ودعا القوم ،‏‏‏‏ فقعدوا يتحدثون ،‏‏‏‏ فجعل النبي صلى الله عليه وسلم يخرج ،‏‏‏‏ ثم يرجع ،‏‏‏‏ وهم قعود يتحدثون ،‏‏‏‏ فأنزل الله تعالى ‏ {‏ يا أيها الذين آمنوا لا تدخلوا بيوت النبي إلا أن يؤذن لكم إلى طعام غير ناظرين إناه‏}‏ إلى قوله ‏ {‏ من وراء حجاب‏}‏ فضرب الحجاب ،‏‏‏‏ وقام القوم
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس آیت یعنی حجاب، پردہ والی آیت  ( کے شان نزول ) کے متعلق میں سب سے زیادہ جانتا ہوں ، جب سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کیا اور وہ آپ کے ساتھ آپ کے گھر ہی میں تھیں تو آپ نے کھانا( ولیمہ ) تیار کروایااور قوم کو بلایا ( کھانے سے فارغ ہونے کے بعد ) لوگ بیٹھے باتیں کرتے رہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم باہر جاتے اور پھر اندر آتے ( تاکہ لوگ اٹھ جائیں ) لیکن لوگ بیٹھے باتیں کرتے رہے ۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔ کہ ” اے ایمان والو ! نبی کے گھروں میں مت جایا کرو ۔ سوائے اس وقت کے جب تمہیں ( کھانے کے لئے ) آنے کی اجازت دی جائے ۔ ایسے طور پر کہ اس کی تیاری کے منتظر نہ رہو “ ۔ اللہ تعالیٰ کے ارشاد ” من وراء حجاب “ تک،  اس کے بعد پردہ ڈال دیا گیا اور لوگ کھڑے ہو گئے ۔
[صحیح البخاری: 4792]
2۔ ہر ہر گھر میں سلام ’’جعل یمرعلی نسائہ‘‘
[صحیح مسلم: 1428]
۔ دوسری شادی کے موقع پر سابقہ بیوی کا خیال
۔ پہلی بیوی کا طرز عمل اور حسن سلوک
۔ گھر میں سلام
۔ خیریت دریافت کرنا

9۔ بیوی سے محبت کا اظہار فرماتے

۔۔
[صحیح مسلم: 2435]
2۔  عن عمرو بن العاص ـ رضى الله عنه ـ أن النبي صلى الله عليه وسلم بعثه على جيش ذات السلاسل ،‏‏‏‏ فأتيته فقلت:أى الناس أحب إليك؟  قال: ‏"‏ عائشة ‏"‏‏.‏ فقلت  : من الرجال؟   فقال ‏:"‏ أبوها ‏"‏‏.‏ قلت :  ثم من ؟  قال ‏:"‏ ثم عمر بن الخطاب ‏"‏‏.‏ فعد رجالا۔
سیدنا عمروبن عاص رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غزوہ ذات السلاسل کے لیے بھیجا ( عمرو رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ) پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے پوچھا کہ سب سے زیادہ محبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس سے ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عائشہ ( رضی اللہ عنہا ) سے میں نے پوچھا ، اور مردوں میں ؟ فرمایا کہ اس کے باپ سے ، میں نے پوچھا ، اس کے بعد ؟ فرمایا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے۔ اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی آدمیوں کے نام لیے ۔ [صحیح بخاری: 3662]
۔ نام لے کر محبت کا اظہار کرنا چاہیئے
۔ کھل کر بتانا چاہیئے
۔ محبت کا اظہار نہ کرنا عورت کی بے راہ روی کا سبب
۔خاوند کی بے رخی اور اغیار کی چالاکی

10۔ گھر سے الوداع ہوتے ہوئے اظہار محبت

1۔ -عن عائشة أنَّ النَّبيَّ صلَّى اللَّهُ عليهِ وسلَّمَ قبَّلَ بَعضَ نسائِهِ ، ثمَّ خرجَ إلى الصَّلاةِ ولم يتَوضَّأ ، قالَ : قلتُ : مَن هيَ إلَّا أنتِ ؟ قالَ : فضحِكَتْ۔
[سنن الترمذی: 79، سنن ابی داؤد: 178]

2۔  عن عائشة  رضى الله عنها  قالت :كان النبي صلى الله عليه وسلم يقبل ويباشر ،‏‏‏‏ وهو صائم ،‏‏‏‏ وكان أملككم لإربه‏.‏ 
ام المؤمنین سیدہعائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزہ سے ہوتے لیکن ( اپنی ازواج کے ساتھ )   بوس و کنار اور مباشرت ( اپنے جسم سے لگا لینا ) کر لیتے تھے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تم سب سے زیادہ اپنی خواہشات پر قابو رکھنے والے تھے ۔

11۔ بیوی کی کھانے پینے والی چھوڑی ہوئی اشیاء کا محبت بھرا استعمال

-عن عائشۃ رضی اللہ عنہ قالت: كنتُ أشربُ وأنا حائضٌ ، ثم أُنَاوِلُه النبيَّ- صلى الله عليه وسلم ،فيَضَعُ فاه على موضِعِ فيَّ، فيشرب، وأَتَعَرَّقُ العَرَقَ وأنا حائضٌ ، ثم أُنَاوِلُه النبيَّ صلى الله عليه وسلم ، فيَضَعُ فاه على مَوضِعِ فيَّ . 
[صحیح مسلم: 300]
۔عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ زوج النبي صلى الله عليه وسلم قالت خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في بعض أسفاره ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حتى إذا كنا بالبيداء أو بذات الجيش انقطع عقد لي ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فأقام رسول الله صلى الله عليه وسلم على التماسه ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وأقام الناس معه ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وليسوا على ماء ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وليس معهم ماء فأتى الناس إلى أبي بكر الصديق فقالوا ألا ترى ما صنعت عائشة أقامت برسول الله صلى الله عليه وسلم وبالناس ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وليسوا على ماء ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وليس معهم ماء؟  فجاء أبو بكر ورسول الله صلى الله عليه وسلم واضع رأسه على فخذي قد نام ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فقال حبست رسول الله صلى الله عليه وسلم والناس ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وليسوا على ماء ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وليس معهم ماء قالت عائشة فعاتبني أبو بكر ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وقال ما شاء الله أن يقول ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وجعل يطعنني بيده في خاصرتي ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ولا يمنعني من التحرك إلا مكان رسول الله صلى الله عليه وسلم على فخذي ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم حین أصبح على غير ماء ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فأنزل الله آية التيمم فقال أسيد بن حضير ما هي بأول بركتكم يا آل أبي بكر‏.‏ قالت فبعثنا البعير الذي كنت عليه فإذا العقد تحته‏.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ایک سفر میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے ۔ جب ہم مقام بیداء یا ذات الجیش مقام تک پہنچے تو میرا ہار گم ہو گیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تلاش کر وانے کے لیے وہیں قیام کیا اور صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قیام کیا ۔ وہاں کہیں پانی نہیں تھا اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ بھی پانی نہیں تھا ۔ لوگ ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہنے لگے : ملاحظہ نہیں فرماتے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کیا کر رکھا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہیں ٹھہرا لیا اور لوگوںکو بھی ، حالانکہ یہاں کہیں پانی نہیں ہے اور نہ کسی کے پاس پانی ہے ؟  سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ( میرے یہاں ) آئے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سرمبارک میری ران پر رکھ کرسو ئے ہوئےتھے، کہنے لگے :  تم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اور سب کو روک لیا ، حالانکہ یہاں کہیں پانی نہیں ہے اور نہ کسی کے ساتھ پانی ہے  !؟  حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ مجھ پر بہت خفا ہوئے اور جو اللہ کو منظور تھا مجھے کہا  اور ہاتھ سے میری کو کھ میں کچوکے لگائے ۔ میں نے صرف اس خیال سے کوئی حرکت نہیں کی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میری ران پر اپنا سر رکھے ہوئے تھے ، پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم صبح کو بیدار ہوئے، کہیں پانی کا نام و نشان نہ تھا ، پھر اللہ تعالیٰ نے تیمم کی آیت نازل کی تو اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آل ابی بکر ! یہ تمہاری کوئی پہلی برکت نہیں ہے ۔  ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرناتی ہیں : پھر ہم نے وہ اونٹ اٹھایا جس پر میں سوار تھی تو ہار اسی کے نیچےسے مل گیا ۔ [صحیح البخاری: 4607]

12۔ مخصوص ایام میں بھی اظہار محبت:

۔ مخصوص ایام میں بالکل قطع تعلقی یہودی رویہ
۔ مخصوص ایام میں جماع گندگی اور ناپاکی کا مظہر
۔راہ اعتدال ۔۔۔۔۔ سنت نبوی۔۔۔۔
۔ مخصوص ایام میں عورت کی نفسیاتی کیفیت اور پیچیدگیاں
۔مخصوص ایام میں طلاق کی ممانعت

13۔ خوبصورت نام سے بلانا:

عن عائشة ـ رضى الله عنها ـ أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لها ‏"‏ يا عائشة ،‏‏‏‏ هذا جبريل يقرأ عليك السلام ‏"‏‏.‏ فقالت وعليه السلام ورحمة الله وبركاته‏.‏ ترى ما لا أرى‏.‏ تريد النبي صلى الله عليه وسلم‏.
ام المؤمنین سیدہعائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا ” اے عائشہ ! یہ جبرائیل علیہ السلام آئے ہیں ، تم کو سلام کہہ رہے ہیں ۔ ‘ ‘ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب میں کہا :’’ وعلیہ السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  ‘‘  آپ وہ چیزیں دیکھتے ہیں جنہیں میں نہیں دیکھ سکتی ، عائشہ رضی اللہ عنہا کی مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  تھے۔ [صحیح بخاری: 3217]
۔عن عائشۃ قالت دخل الحبشۃ المسجد یلعنون، فقال لی النبیﷺ یا حمیرا، أتحسبین ان تنظری إلیھم؟ فقلت: نعم۔
[النسائی، الکبریٰ: 8951، الصحیحۃ: 3277]
۔ عن  عائشۃ لما ولد عبداسللہ بن الزبیر أتیت بہ النبیﷺ فتفل فی فیہ، فکان أول شئ دخل جوفہ وقال: ھو عبداللہ وأنت ام عبداللہ فما زلتُ أکنّٰی بھا وما ولدت قطُّ۔ 
[ابن حبان، 7117، قال الارنؤوط إسنادہ قوِیٌّ]
۔ہمارا رویہ مختلف  نام بگاڑ کر رکھنا
14۔ راہ اعتدال ضروری ہے
1۔ دیگر اقارب کی حق تلفی نہ ہو، والدین کے حقوق
2۔ دینی معاملات میں بیوی کی تربیت، آخرت کی فکر
3۔ غیر شرعی معاملات میں اصول پر پابندی
تعارف قلتِ کلمۃ۔۔۔۔۔
15۔ جامع دعا
رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا۝۷۴ 
اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا ۔ [الفرقان  ٢٥:٧٤]





Fehm e Seerat | Day3 | Misali Shohar | Professor Ubaid ur Rehman Mohsin | Ellahabad | 28-11-17



Read More >>


Copyright © 2016 - Ilm o Adab - All Rights Reserved
(Articles Cannot Be Reproduced Without Author Permission.)
| Powered By: Islamic Stories