Latest: Add Latest Article Here | Recommended: Add Recommended Article Here

Ilm o Adab website you have Seerat un Nabi PBUH, Quotes of the Day, Azkar e Masnoona, Stories, Model Speech like waldain ki azmat and much more.


Tuesday, 13 February 2018



حسن ظن کیا ہے اس کا فائدہ کیا ہے؟

حسن ظن


ایک اعرابی کو کہا گیا کہ تم مر جاؤ گے -
اس نے کہاں پھر کہاں جائیں گے ؟
کہا گیا کہ اللہ کے پاس -
’’اعرابی کہنے لگا آج تک جو خیر بھی پائی ہے اللہ کے یہاں سے پائی ہے پھر اس سے ملاقات سے کیا ڈرنا‘‘
کس قدر بہترین حسنِ ظن ہے اپنے اللہ سے -

ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس کی دعا قبول کی جاتی ہے ؟
’’بزرگ نے جواب دیا نہیں ، مگر میں اس کو جانتا ہوں جو دعائیں قبول کرتا ہے-‘‘

کیا ہی بہترین حسنِ ظن ہے -
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک بدو نے پوچھا کہ حساب کون لے گا ؟

آپ نے فرمایا کہ ’’اللہ‘‘
’’رب کعبہ کی قسم پھر تو ہم نجات پا گئے ،بدو نے خوشی سے کہا-‘‘

کیا ہی بہترین حسنِ ظن ہے اپنے رب سے-
ایک نوجوان کا آخری وقت آیا تو اس کی ماں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی-
نوجوان نے ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوال کیا کہ امی جان اگر میرا حساب آپ کے حوالے کر دیا جائے تو آپ میرے ساتھ کیا کریں گی ؟
ماں نے کہا کہ میں تجھ پر رحم کرتے ہوئے معاف کردونگی -
’’اماں جان اللہ پاک آپ سے بڑھ کر رحیم ہے پھر اس کے پاس بھیجتے ہوئے یہ رونا کیسا ؟‘‘

کیا ہی بہترین گمان ہے اپنے رب کے بارے میں-
اللہ پاک نے حشر کی منظر کشی کرتے ہوئے فرمایا ہے
’’ وخشعت الأصوات للرّحمٰن ‘‘
  اور اس دن آوازیں دب جائیں گی رحمان کے سامنے-

اس حشر کی گھڑی میں بھی یہ نہیں فرمایا کہ ’’جبار‘‘  کے سامنے بلکہ اپنی صفتِ رحمت کا ہی آسرا دیا ہے۔


0 comments :

Post a Comment



Copyright © 2016 - Ilm o Adab - All Rights Reserved
(Articles Cannot Be Reproduced Without Author Permission.)
| Powered By: Islamic Stories