Latest: Add Latest Article Here | Recommended: Add Recommended Article Here

Ilm o Adab website you have Seerat un Nabi PBUH, Quotes of the Day, Azkar e Masnoona, Stories, Model Speech like waldain ki azmat and much more.


Thursday, 25 January 2018






والدین کا مقام

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم۔ اما بعد فاعوذ باللہ مِن الشیطان الرجیم
وَبِالوَالِدَینِ اِحسَانا۔ صدق اللّٰہ العظیم

 فرمان خدا ہے قرآن میں والدین سے حسن سلوک کا 
رب کو محبوب ہے وہ بندہ جو مطیع ہو والدین کا 
والدین کی رضا ہے درحقیقت رضا پروردگار کا 
جن پر نظر محبت سے ملتا ہے اجر حج مبرور کا 

گرامی قدر اساتذہ کرام اور میرے ہم سفر ساتھیو
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ!۔

آج میں جس موضوع پر لب کشائی کی جسارت کرنا چاہتا ہوں / چاہتی ہوں وہ ہے والدین کا مقام

سامعین محترم!۔

دین اسلام میں اولاد پر والدین کے لیے جو کچھ لازم قرار دیا گیا ہے اس کی تعمیل سعادت اور اس سے روگردانی بدبختی کا باعث ہے اس لحاظ سے والدین کے وجودِ سعود کو ایک بے بدل سرمایہ جان کر ان کی جتنی قدرکی جائے اتنی ہی کم ہے۔

چنانچہ ارشد باری تعالیٰ ہے: اگر ماں باپ یا ان میں سے کوئی ایک تیری زندگی میں بوڑھے ہو جائیں تو ان سے کبھی ہو نہہ بھی مت کرنا اور نہ ان سے جھڑک کر بولنا اُن سے خوب ادب سے بات کرنا اور ان کے سامنے شفقت ، محبت اور انکساری کے ساتھ جھکے رہنا۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر کلمہ اُف سے نیچے بھی کوئی درجہ والدین کے تکلیف دینے کا ہوتا تو اللہ تعالیٰ اس کو بھی حرام قرار دے دیتے۔ 

تفسیر ابن کثیر میں ہے کہ ایک شخص اپنی والدہ کو کمر پر اٹھائے طواف کروارہا تھاتو اس نے سے پوچھا کیا میں نے اپنی ماں کا حق ادا کر دیا ہے تو اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

ابھی تو نے ایک سانس کا حق ادا نہیں کیا اللہ اکبر کبیرا۔

سامعین گرامی مجھے کہنے دیجیے ماں کی آغوش انسان کی پہلی درس گاہ ہے ماں آنکھوں کا نور اور دل کا سرور ہے ماں کا سایہ ٹھنڈی چھائوں ہے ماں دکھوں کا مداوا ہے۔ ماں زندگی کی تاریک راہوں جس میں روشنی کا مینارہ ہے ماں کی دعا کامیابی کا راز ہے ماں کے قدموں تلے جنت ہے ماں دنیا کی عزیز ترین ہستی ہے ماں کے بغیر کائنات نا مکمل ہے۔

گرامی قدر!  توجہ فرمائے ماں ہمیں اڈھائی سال تک اُٹھاتی پھرتی رہیں اپنی چھاتیوں سے دودھ پلاتی رہیں ہمارے جھولے جھلاتی رہیں ہماری لاڈ اور ناز اُٹھاتی رہیں سردیوں کی رات میں اُٹھ اٹھ کر ہمیں کپڑے ڈھانپتی رہیں ہمارے پیشاب کے گیلے بچھونے پر خود سوتی رہی اور خشک بچھونا ہمارے لیے بچھاتی رہیں گرمیوں میں پوری رات آنچل سے ہوا جھلتی رہیں ہمیں ذرا عالم شعور میں پہنچی تو ہمارے لیے اچھا اچھا کھانا پکاتی رہیں ہمارے لیے حتی الوسع عمدہ عمدہ جوڑے بناتی رہیں لیکن صد افسوس میرے عزیز طالب علم ساتھیو آج ہم والدین کی ان قربانیوں کا مشقتوں کا اور ان ناقابل فراموش احسانات کا صلہ کیا دے رہے ہیں یہی نا کہ ہم ان کا کہنا نہیں مانتی دوسروں کے سامنے ان کو جھڑک دیتی ہے تعلیم حاصل کرنے کے لیے مدرسہ اور سکول بھیجتے ہیں تو ہم بھاگی جاتی ہے اور ان کے ارمانوں کا خون کرتی ہے اور بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتی ہیں بعض تو الامان الحفیظ ان کو گالیاں دیتی ہیں اپنا دین و دنیا بربادکرتے ہیں /  کرتی ہیں اپنا مستقبل خراب کرتے ہیں / کرتی ہیں اپنے اوپر جنت حرام کرتی ہیں۔ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناراض کرتے ہیں / کرتی ہیں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا کہ والدین کی رضا مندی میں اللہ تعالیٰ کی رضا ہے والدین جنت یا جہنم کا ذریعہ والدین کو راضی کرنے والا جنت اور ناراض کرنے والا جہنم میں جائے گا۔

والدین کے ساتھ حسن سلوک رزق اور عمر بڑھنے کا ذریعہ ہے والدین کی خدمت جہاد ہے والدین کو نظر رحمت سے دیکھنا مقبول حج کے برابر ہے والدین کی خدمت نفلی حج اور عمرے کے برابر ثواب ہے۔

آیئے آج سے ہم پختہ ارادہ کریں کہ آئندہ کبھی بھی والدین کے دل نہیں دکھائیں گی شوق اور لگن سے تعلیم حاصل کریں گیں اور ان کو کبھی شکایت کا موقع نہیں دیں گیں۔ 
کسی نے کیا  خوب کہا ہے:
 ذرا سی چوٹ لگے تو وہ آنسو بہا دیتی ہے  ؎
اپنی سکون بھری گود میں ہم کو سلا دیتی ہے
کرتے ہیں خطاء ہم تو چٹکی میں بھلا دیتی ہے
ہوتے ہیں خفا ہم جب تو دنیا کو بھلا دیتی ہے


مت گستاخی کرنا لوگو اس ماں سے کیوں کہ


جب وہ چھوڑ کے جاتی ہے تو گھر کو ویران بنا دیتی ہے

وما علینا اِلا البلاغ المبین

 Islam main Waldain ka Maqam


ترتیب : محمد اکرام پل احمد آباد
فاضل دارالحدیث راجووال

0 comments :

Post a Comment



Copyright © 2016 - Ilm o Adab - All Rights Reserved
(Articles Cannot Be Reproduced Without Author Permission.)
| Powered By: Islamic Stories