سکون قلب
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم أما بعد! فأعوذ باللہ من الشیطان الرھیم
﷽
‘‘اَلَا بِذِكْرِ اللہِ تَطْمَىِٕنُّ الْقُلُوْبُ۲۸ۭ’’[الرعد: 28]۔
صدق اللہ العظیم
وقال النبیﷺ ’’مَثَلُ الَّذِیْ یَذْکُرُ رَبَّہٗ وَالَّذِیْ لَا یَذْکُرُ الْحَیِّ وَالْمَیِّتِ‘‘ (اوکما قال علیہ السلام)۔
نہیں ہے ابتداء تیری ، نہیں ہے انتہا تیری
عبادت کر رہے ہیں روز شب ارض و سماء تیری
حجر میں، پھول میں، کانٹو میں، ذروں میں فضاؤں میں
نظر آتی ہے ہر سو شاہدِ مطلق ادا تیری
تیری تسبیح پڑتے ہیں فلک والے، زمیں والے
ہو کی سرسراہٹ میں بھی ہے حمد و ثنا تیری
محترم سامعین کرام
السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج میں آپ حضرات کے سامنے ’’سکون قلب‘‘ کے عنوان کا سہارا لے کر چند معروضات پیش کرنا چاہتا ہوں۔
سامعین کرام
آج دنیا میں ہر انسان سکون قلب کا متلاشی ہے ہر نوع انسانی اس جستجو اور سعی میں ہے کہ سکی طرح اس کو ’’سکون قلب‘‘ حاصل ہو جائے۔ چنانچہ
کسی نے سکون قلب کو ۔۔۔۔۔۔۔ خوبصورت عمارتوں اور بنگلوں میں تلاش کیا
کسی نے سکون قلب کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ بینک بیلنس کی بہتات میں تلاش کیا
کسی نے سکون قلب کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مال و دولت کی کثرت میں تلاش کیا
کسی نے سکون قلب کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صدارت وزارت میں تلاش کیا
کسی نے سکون قلب کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تجارت و زراعت میں تلاش کیا
کسی نے سکون قلب کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زرق برق کپڑوں میں تلاش کیا
کسی نے سکون قلب کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نرم گداز بستروں میں تلاش کیا
کسی نے سکون قلب کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نت نئے فیشنوں میں تلاش کیا
کسی نے سکون قلب کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا چاندی کے چمک دمک میں تلاش کیا
لیکن رب کائنات فرماتے ہیں! ارے سکون قلب کے متلاشیو! کہاں بھٹکتے پر رہے ہو ۔۔۔۔ سنو سنو! ’’اَلَا بِذِكْرِ اللہِ تَطْمَىِٕنُّ الْقُلُوْبُ‘‘ میں نے تو دل کا چین اور سکون اپنی یاد اور ذکر میں رکھا ہے، اگر سکون قلب چاہتے ہو تو مجھ سے دل لگا ؤ۔
شاعر نے کیا خوب کہا ۔۔۔۔۔۔
نہ دنیا سے نہ دولت سے نہ گھر آباد کرنے سے
تسلی دل کو ہوتی ہے خدا کو یاد کرنے سے
سامعین محترم
حضرت ابوبکر ورّاق رحمہ اللہ تعالیٰ بڑے پائے کے بزرگ گزرے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ قبل پر چھ ۶ قسم کی حالتیں وارد ہوتی ہیں ۔ یعنی حیات اور موت ۔۔۔۔ صحت اور بیمار۔۔۔۔۔ بیداری اور نیند۔۔۔۔۔۔۔ حضرت ابوبکر ورّاق رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ قلب کی حیات ہدایت ہے۔۔۔ اگر ہدایت ہو گئی ہے تو سمجھ لیں کہ دل زندہ ہے۔۔۔۔ اور قلب کی موت گمراہی و صلالت ہے۔۔۔۔ اگر کسی قسم کی دل میں گمراہی پدیا ہو جائے تو سمجھ لیں کہ دل مردہ ہے۔۔۔ اور قلب کی صحت، طہارت اور صفائی ہے۔۔۔ اور اس طہارت کا حصول ایمان اور توحید کی بدولت ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ اور اس کے مقابلے میں بیماری گندے تعلقات کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔۔۔۔ اور دل کی بیداری، ذکر الٰہی میں ہے۔۔۔۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہتا ہے اس کا دل بیدار ہوتا ہے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔
مَثَلُ الَّذِیْ یَذْکُرُ رَبَّہُ وَالَّذِیْ لَایَذْکُرُ مَثَلُ الْحَیِّ وَالْمَیِّتت
اللہ تعالیٰ کے ذکر کرنے والے کی مثال اور نہ کرنے والے کی مثال زندہ اور مردہ کی ہے۔ اگر انسان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے غافل ہے تو سمجھ لو کہ اس کے دل پر غفلت کی نیند
میرے مدنی آقا ﷺ نے فرمایا۔۔۔۔۔ تمہارے جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے جب وہ درست ہو تو سارا جسم درست ہو جاتا ہے اور جب وہ بگڑ جائے تو سارا جسم بگڑ جاتا ہے۔۔۔۔ سنو ! اور وہ دل ہے۔
حاضرین گرامی
للہ تعالیٰ کے ذکر کرنے سے دل کو جو برکت، لذت، حلاوت ، طہارت اور سرور و طمانیت حاصل ہوتی ہے وہ کسی ایسے شخص سے مخفی نہیں جو کچھ دن اس پاک نام کی رٹ لگا چکا ہو اور ایک زمانہ تک اس کو حرز جان بنا چکا ہو۔
ایسا آخر کیوں نہ ہوں خود خالق قلب کا فرمان ہے۔ اَلَا بِذِكْرِ اللہِ تَطْمَىِٕنُّ الْقُلُوْبُ
یعنی دلوں کو راحت صرف اور صرف میری یاد سے حاصل ہوگا۔
اس دعا کے ساتھ میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں۔ تمام حضرات سے گذارش ہے کہ ’’آمین‘‘ ضرور کہئے گا۔
اللہ وہ دل دے کہ تیرے عشق کا گھر ہو
دائمی رحمت کی تیری اس پہ نظر ہو
دل دے کہ تیرے عشق میں یہ حال ہو اس کا
محشر کا اگر شور ہو، تو نہ خبر ہو
0 comments :
Post a Comment