Latest: Add Latest Article Here | Recommended: Add Recommended Article Here

Ilm o Adab website you have Seerat un Nabi PBUH, Quotes of the Day, Azkar e Masnoona, Stories, Model Speech like waldain ki azmat and much more.


Friday, 26 January 2018



سورۂ فاتحہ کے فضائل


الحمد للہ رب العٰلمین، والعاقبۃ للمتقین واصلوٰۃ والسلام علٰی سیّد الانبیاء والمرسلین، وعلٰی اٰلہ واصحابہ اجمعین

امّا بعد فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم۔

اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۝۱ۙ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۝۲ۙ  مٰلكِ يَوْمِ الدِّيْنِ۝۳ۭ  اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ۝۴ۭ   اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ۝۵ۙ  صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْہِمْ ۥۙ غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْہِمْ وَلَاالضَّاۗلِّيْنَ۝۷ۧ 
 وقال النبی صلّی اللہ علیہ سلّم : ’’کلُّ کَلَامٍ لَایُبْدَأفِیہِ بحمدِ اللہِ فُھُوَ َجْذَمُ‘‘ اَوْ کَمَا قَالَ صلی اللہ علیہ وسلم

حمد تیری اے خدائے لم یزل
ہے یہ اپنی زندگی کا ماحصل 
تو ہی خالق تو ہی خلّاق ہے
تو ہی ربِّ انفس و آفاق  ہے
تیری نعمت کی نہیں کچھ انتہا 
شکر تیرا کیا کسی سے ہو ادا

محترم اساتذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آج مجھے اس بزمِ سعید میں جس موضوع پر لب کشائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہ ’’سورۃ فاتحہ کے فضائل‘‘ کے عنوان سے معنون ہے۔

سامعین محترم:۔

قرآنِ عظیم کی افتتاح جس سورت سے ہوتی ہے اس کو سورہ فاتحہ کہتے ہیں۔۔۔۔ جو سورت قرآنِ کریم میں سب سے پہلے مکمل نازل ہوئی اس کو سورۃ فاتحہ کہتے ہیں۔۔۔۔ جس سورت کو مکہ اور مدینہ دونوں مقدس مقامات میں نازل ہونے کا شرف حاصل ہوا، اس کو سورہ فاتحہ کہتے ہیں۔۔۔۔ جس سورت کو پورے قرآن کا خلاصہ قرار دیا جائے اس کو سورۃ فاتحہ کہتے ہیں۔۔۔۔ جس سورت کو حق تعالیٰ شانہ اپنے عرش کا خزانہ قرار دے اس کو سورہ فاتحہ کہتے ہیں۔۔۔۔ جس سورت کو ’’ام الکتابِ، السَّبْعُ المَثَانِیْ، الشَّافِیَہْ، اَلْکَافِیہِ، الاسَاس‘‘ اور ‘‘الحمد‘‘ کے ناموں سے پکارا اور پہچانا جائے اس کو سورہ فاتحہ کہتے ہیں۔۔۔۔ جس سورت کی تلاوت ہر نماز میں ہوتی ہو اس کو سورہ فاتحہ کہتے ہیں۔۔۔۔ جس سورت کے بارے میں امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ’’لاصلوٰۃ لمن لم یقرأ بفاتحۃ الکتاب‘‘ فرمائے اس کو سورہ فاتحہ کہتے ہیں۔۔۔۔ جس سورت کے ابتدائی الفاظ کے متعلق خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ’’کلّ کَلَامٍ لَایُبْدَأُ فِیْہ بِحَمْدِ اللہِ فھوَ اَجذذَم‘‘ فرمائے اس کو سورہ فاتحہ کہتے ہیں۔۔۔۔ جس سورت کے بارے میں محمد مصطفیٰ ﷺ کا فرمان ہو کہ ’’اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے اس سورت جیسی کوئی سورت ، تورات ، انجیل، زبور، حتی کہ قرآن مجید میں بھی نہیں ہے‘‘ اس کو سورفاتحہ کہتے ہیں۔

حدیثِ قدسی ہے میرے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خالق و مالک کا قول نقل فرماتے ہیںجب بندہ نماز میں کہتا ہے ’’اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ۝۱ۙ‘‘ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ’’میرے بندے نے میرا حمد کی ۔۔۔۔ اور جب بندہ کہتا ہے’’لرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۝۲ۙ‘‘ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ‘‘میرے بندے نے میری تعریف و ثناء بیان کی۔۔۔۔ اور جب وہ کہتا ہے ’’مٰلكِ يَوْمِ الدِّيْنِ۝۳ۭ ‘‘ تو حق تعالیٰ فرماتے ہیں ’’میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی‘‘ اور جب بندہ کہتا ہے اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ۝۴ۭ‘‘ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ‘‘میرے بندے میں تیری عبادت قبول کروں گا اور تیرا مددگار بنوں گا۔۔۔۔۔ اور جب بندہ کہتا ہے ‘‘اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ۝۵ۙ‘‘ تو اللہ جل شانہ فرماتے ہیں ‘‘میرے پیارے بندے میں تیری یہ دعا قبول کر کے تیری چاہت پوری کر دوں گا۔ الحمد للہ ثم الحمد للہ۔
کسی اللہ والے نے سورہ فاتحہ کا کیا خوب نقشہ کھینچا ۔۔۔۔۔!۔

حمد و ثنا ہو تیری کون و مکاں والے
اے رب! ہر دو عالم دونوں جہاں والے
بن مانگے دینے والے عرش و قرآن والے
گرتے ہیں تیرے در پہ سب آن، بان والے
یومِ جزا کا مالک ، خالق ہمارا تو ہے
سجدے ہیں تجھ کو کرتے تیری ہی جستجو ہے
امداد تجھ سے چاہیں سب کا سہارا تو ہے
تیری ہی بارگاہ میں یہ بھی اِک آرزو ہے
وہ رستہ دکھا تو پروردگارِ عالم
جس پہ چل گئے ہیں پرہیزگارِ عالم
نعمت ملی تھی جن کو، تجھ سے نگارِ عالم
اور نام جن کا اب تک ہے یادگار عالم
معتوب ہیں جو تیری ہی خالق یگانہ
گمراہ ہوئے جو تجھ سے اے صاحبِ خانہ
ہم عاجزوں کو  یا رب ان کی راہ نہ چلانا
کر اتنا کرم اب تو اے قادرِ توانا


وما علینا الا البلاغ المبین



Surah Fatiha ke Fazail in Urdu

Surah Fatiha ke Fawaid

Masla e Ilm e Gaib ki Wazahat

Benefits of Surah e Fatiha in Urdu Hindi

Read More >>

Thursday, 25 January 2018





والدین کا مقام

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم۔ اما بعد فاعوذ باللہ مِن الشیطان الرجیم
وَبِالوَالِدَینِ اِحسَانا۔ صدق اللّٰہ العظیم

 فرمان خدا ہے قرآن میں والدین سے حسن سلوک کا 
رب کو محبوب ہے وہ بندہ جو مطیع ہو والدین کا 
والدین کی رضا ہے درحقیقت رضا پروردگار کا 
جن پر نظر محبت سے ملتا ہے اجر حج مبرور کا 

گرامی قدر اساتذہ کرام اور میرے ہم سفر ساتھیو
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ!۔

آج میں جس موضوع پر لب کشائی کی جسارت کرنا چاہتا ہوں / چاہتی ہوں وہ ہے والدین کا مقام

سامعین محترم!۔

دین اسلام میں اولاد پر والدین کے لیے جو کچھ لازم قرار دیا گیا ہے اس کی تعمیل سعادت اور اس سے روگردانی بدبختی کا باعث ہے اس لحاظ سے والدین کے وجودِ سعود کو ایک بے بدل سرمایہ جان کر ان کی جتنی قدرکی جائے اتنی ہی کم ہے۔

چنانچہ ارشد باری تعالیٰ ہے: اگر ماں باپ یا ان میں سے کوئی ایک تیری زندگی میں بوڑھے ہو جائیں تو ان سے کبھی ہو نہہ بھی مت کرنا اور نہ ان سے جھڑک کر بولنا اُن سے خوب ادب سے بات کرنا اور ان کے سامنے شفقت ، محبت اور انکساری کے ساتھ جھکے رہنا۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر کلمہ اُف سے نیچے بھی کوئی درجہ والدین کے تکلیف دینے کا ہوتا تو اللہ تعالیٰ اس کو بھی حرام قرار دے دیتے۔ 

تفسیر ابن کثیر میں ہے کہ ایک شخص اپنی والدہ کو کمر پر اٹھائے طواف کروارہا تھاتو اس نے سے پوچھا کیا میں نے اپنی ماں کا حق ادا کر دیا ہے تو اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

ابھی تو نے ایک سانس کا حق ادا نہیں کیا اللہ اکبر کبیرا۔

سامعین گرامی مجھے کہنے دیجیے ماں کی آغوش انسان کی پہلی درس گاہ ہے ماں آنکھوں کا نور اور دل کا سرور ہے ماں کا سایہ ٹھنڈی چھائوں ہے ماں دکھوں کا مداوا ہے۔ ماں زندگی کی تاریک راہوں جس میں روشنی کا مینارہ ہے ماں کی دعا کامیابی کا راز ہے ماں کے قدموں تلے جنت ہے ماں دنیا کی عزیز ترین ہستی ہے ماں کے بغیر کائنات نا مکمل ہے۔

گرامی قدر!  توجہ فرمائے ماں ہمیں اڈھائی سال تک اُٹھاتی پھرتی رہیں اپنی چھاتیوں سے دودھ پلاتی رہیں ہمارے جھولے جھلاتی رہیں ہماری لاڈ اور ناز اُٹھاتی رہیں سردیوں کی رات میں اُٹھ اٹھ کر ہمیں کپڑے ڈھانپتی رہیں ہمارے پیشاب کے گیلے بچھونے پر خود سوتی رہی اور خشک بچھونا ہمارے لیے بچھاتی رہیں گرمیوں میں پوری رات آنچل سے ہوا جھلتی رہیں ہمیں ذرا عالم شعور میں پہنچی تو ہمارے لیے اچھا اچھا کھانا پکاتی رہیں ہمارے لیے حتی الوسع عمدہ عمدہ جوڑے بناتی رہیں لیکن صد افسوس میرے عزیز طالب علم ساتھیو آج ہم والدین کی ان قربانیوں کا مشقتوں کا اور ان ناقابل فراموش احسانات کا صلہ کیا دے رہے ہیں یہی نا کہ ہم ان کا کہنا نہیں مانتی دوسروں کے سامنے ان کو جھڑک دیتی ہے تعلیم حاصل کرنے کے لیے مدرسہ اور سکول بھیجتے ہیں تو ہم بھاگی جاتی ہے اور ان کے ارمانوں کا خون کرتی ہے اور بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتی ہیں بعض تو الامان الحفیظ ان کو گالیاں دیتی ہیں اپنا دین و دنیا بربادکرتے ہیں /  کرتی ہیں اپنا مستقبل خراب کرتے ہیں / کرتی ہیں اپنے اوپر جنت حرام کرتی ہیں۔ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناراض کرتے ہیں / کرتی ہیں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا کہ والدین کی رضا مندی میں اللہ تعالیٰ کی رضا ہے والدین جنت یا جہنم کا ذریعہ والدین کو راضی کرنے والا جنت اور ناراض کرنے والا جہنم میں جائے گا۔

والدین کے ساتھ حسن سلوک رزق اور عمر بڑھنے کا ذریعہ ہے والدین کی خدمت جہاد ہے والدین کو نظر رحمت سے دیکھنا مقبول حج کے برابر ہے والدین کی خدمت نفلی حج اور عمرے کے برابر ثواب ہے۔

آیئے آج سے ہم پختہ ارادہ کریں کہ آئندہ کبھی بھی والدین کے دل نہیں دکھائیں گی شوق اور لگن سے تعلیم حاصل کریں گیں اور ان کو کبھی شکایت کا موقع نہیں دیں گیں۔ 
کسی نے کیا  خوب کہا ہے:
 ذرا سی چوٹ لگے تو وہ آنسو بہا دیتی ہے  ؎
اپنی سکون بھری گود میں ہم کو سلا دیتی ہے
کرتے ہیں خطاء ہم تو چٹکی میں بھلا دیتی ہے
ہوتے ہیں خفا ہم جب تو دنیا کو بھلا دیتی ہے


مت گستاخی کرنا لوگو اس ماں سے کیوں کہ


جب وہ چھوڑ کے جاتی ہے تو گھر کو ویران بنا دیتی ہے

وما علینا اِلا البلاغ المبین

 Islam main Waldain ka Maqam


ترتیب : محمد اکرام پل احمد آباد
فاضل دارالحدیث راجووال
Read More >>

Wednesday, 24 January 2018



ختم نبوتﷺ

نحمد ونصلی علی رسولہ الکریم أما بعد! فأعوذ باللہ من الشیطان الرجیم

‘‘ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلٰكِنْ رَّسُوْلَ اللہِ وَخَاتَمَ النَّـبِيّٖن وَكَانَ اللہُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِــيْمًا۝۴۰ۧ’’
[الاحزاب: 40]                                                                                     
 وقال النبیﷺ ’’اَنَا خَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ۔‘‘۔
(صدق اللہ العظیم وصدق رسول النبّبی الکریم)                                      
وہ دانائے سبل، ختمِ رسل، مولائے کل جس نے
غبارِ راہ کو بخشا، فروغِ وادی سیننا
نگاہِ عشق مستی میں وہی اوّل وہی آخر
وہی قرآن وہی فرقان، وہی یٰسین وہی طٰہ
محترم اساتذہ کرام اور میرے ہم مکتب ساتھیو!۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آج میں آپ حضرات کے سامنے  ’’ختم نبوت‘‘ کے موضوع پر لب کشائی کرنے کی جسارت کرنا چاہتا ہوں۔
سامعین گرامی۔۔۔۔!۔
 مسئلہ ختم نبوت کا تعلق عقیدے سے ہے اور مذہب اہل سنت والجماعت کا مدار اسی پر ہے قرآن کریم کی ستّر ۷۰ آیات مبارکہ حضور علیہ السلام کے خاتم النبیین ہونے پر عادل و شاہد ہے۔ چنانچہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے نبی اکرمﷺ کو جس طرح نبوت اور رسالت عطا فرمائی اس طرح ختم نبوت اور ختم رسالت کی خلعت سے بھی سرفراز فرمایا ہے۔۔۔۔ آپﷺ نبی بھی ہیں اور خاتم النبیین  بھی ہیں۔۔۔۔۔ آپ رسول بھی ہیں اور خاتم النبیین بھی ہیں۔
صرف یہی بات نہیں کہ آپﷺ پر نبوت ختم ہوگئی ہے اور اب کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ اور رسالت ختم ہو گئی اب کوئی  رسول پیدا نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔ بلکہ اللہ تعاولیٰ نے نبوت کا اختتام اور رسالت کی تکمیل بھی آپﷺ کے ذریعے فرمائی۔ قرآن کریم میں ہے۔
 ‘‘  وَاللہُ مُتِمُّ نُوْرِہٖ وَلَوْ كَرِہَ الْكٰفِرُوْنَ۝۸’’
[الصف: 8]                                                    
یعنی اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ کیا ہوا ہے کہ وہ حضرت محمدﷺ کو بھیج کر اپنے نور کو مکمل فرمائیں گے، چاہے کافروں کو کیسا ہی ناگوار کیوں نہ ہو۔ ارشد فرمایا!۔
‘‘ وَيَاْبَى اللہُ اِلَّآ اَنْ يُّتِمَّ نُوْرَہٗ وَلَوْ كَرِہَ الْكٰفِرُوْنَ۝۳۲’’
[التوبہ: 32]                                                              
یعنی: اللہ تعالیٰ اپنے نور کو مکمل کریں گے چاہے کفار کتنا ہی ناگوار محسوس کریں۔
چنانچہ حجۃ الوداع کے موقع پر قرآن پاک کی ایک اور آیت نازل ہوئی:۔
‘‘ اَلْيَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِيْ وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِيْنًا’’
[المائدہ: 3]                                                                                   
یعنی آج ہم نے آپ کے لئے آپ کے دین کو مکمل کر دیا۔ اور اپنی نعمت کا اتمام کر دیا۔۔۔ اور آپ کے لئے اسلام کو بطور دین کے پسند کر لیا۔۔۔۔۔ گویا یہ بشارت دی گئی کہ ہم نے اپنے نور کو مکمل کر دیا ہے یا یوں سمجھئے کہ نبوت کے ساتھ ساتھ ختم نبوت سے بھی آپﷺ کو سرفراز کیا گیا۔ ختم نبوت کتے ساتھ ساتھ اللہ نے اس نبوت کی تکمیل بھی کر دی۔ تکمیل کرنے اور اس کو مکمل کرنے کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ اس نبوت کو نور اور فیض رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔
پیغمبر کے ماننے والو! اب قیامت تک آنے والے انسانوں کی ہدایت کے لئے اسی نبوت اور رسالتِ کاملہ کو جس کے اندر کسی طرح کوئی کمی نہیں ہے اللہ تعالیٰ ذریعہ بنائیں گے قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہبری اور رہنمائی کے لئے اب کوئی رہنما اور کوئی رہبر، معتبر اور قابل قبول نہیں۔۔۔۔ صرف رسول اللہﷺ کی رہنمائی اور رہبری ہی قابل قبول ہے۔
سرکار دو عالمﷺ نے فرمایا:۔
‘‘اَنَا خَاتَمَ النَّبِیِّیْنَ لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ’’
میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں اور ایک جگہ ارشاد فرمایا: ’’اِنَّ الرِّسَالَۃَ وَالنَّبُوَّۃ قَدِانْقَطَعَتْ فَلَا رَسُوْلَ بَعْدِیْ وَلَا نَبِیَّ بَعْدِیْ ‘‘۔
یعنی رسالت اور نبوت ختم ہو گئی ہے تو میرے بعد کوئی نبی اور کوئی رسول نہیں ہے۔
آج اگر کوئی جھوٹی نبوت کا دعویٰ کرے تو وہ مسلیمہ کذّاب کہلائے گا یا اس کا حال اسود عنسی جیسا ہوگا  یا غلام احمد قادیانی کی طرح لیٹرین میں مرے گا۔
اللہ رب العزّت ہم سب کو تحفظ ختم نبوت کے لئے قبول فرمائے۔ آمین
وما علینا الاّ البلاغ المبین


Read More >>

Tuesday, 23 January 2018



سیرت محسنِ اعظم ﷺ

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم أما بعد فأعوذ باللہ من الشیطان الرجیم


لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيْ رَسُوْلِ اللہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ 
[الاحذاب: 21]                                               
وقال النبیﷺ ’’اِنَّمَا بُعِتُ مُعّلِّمًا‘‘ او کما قال علیہ السلام
رخ مصطفیٰ ﷺ کو دیکھا تو دیوں نے جلنا سیکھا
یہ کرم ہے مصطفیٰ ﷺ کا شب غم نے ڈھلنا سیکھا
یہ زمین رکی ہوئی تھی یہ فلک تھما ہوا تھا
چلے جب میرے محمدﷺ تو جہاں نے چلنا سیکھا

محترم اساتذہ (صدر جلسہ) و معززین سامعین!۔

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 آج اس محفل میں میرا موضوع سخن ’’سیرت النبیﷺ‘‘ کے مبارک عنوان سے معنون ہے۔
سامعین گرامی۔۔۔۔۔۔۔۔!۔
    سامعین ویسے تو سیرت کا معنی لغت میں کسی کارکردگی یا کارناموں کو احاطہ کرنے کے آتے ہیں۔ لیکن آج تک کوئی مصنف۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی محدث۔۔۔۔۔ کوئی مؤرخ ۔۔۔۔۔۔ کوئی مفکر۔۔۔۔۔۔ کوئی مدبر اور کوئی مقرر ایسا پیدا نہیں ہوا جس نے آنحضرتﷺ کی پوری سیرت کا احاطہ کیا ہو۔۔۔۔۔۔! چنانچہ میں وقت کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیرت کے چند پہلوؤں پر روشنی ڈالوں گا۔
حاضرین گرامی۔۔۔۔۔۔!۔
میرے آقا کی صورت حسین ہے ۔۔۔۔ سیرت بہترین ہے۔۔۔۔۔۔ صورت میں جمال ہے۔۔۔۔۔۔ سیرت میں کمال ہے۔۔۔۔۔۔۔ میرے محبوب پیغمبرﷺ کی سیرت کا باب اتنا وسیع ہے کہ اماں صدیقہ۔۔۔۔۔۔ پیغمبر کی رفیقہ۔۔۔۔۔۔۔ْ ازواج میں لئیقہ۔۔۔۔۔ امت پہ شفیقہ۔۔۔۔۔ اخلاق میں خلیقہ۔۔۔۔۔۔۔ کائنات میں باسلیقہ ۔۔۔۔ شان میں عجیبہ۔۔۔۔۔ نہایت خوش نصیبہ۔۔۔۔۔۔ خدا کی حبیبہ۔۔۔۔۔ باغ نبوت کی عندلیبہ وہ فرماتی ہیں ‘‘کَانَ خُلُقُہٗ اَلْقُرْآنُ‘‘ سارا قرآن میرے مصطفیٰ کی سیرت ہے۔

سامعین محترم۔۔۔۔!۔

   میرا پیغمبرﷺ امی ایسا ہے کہ ساری کائنات میں ان کا استاد نظر نہیں آتا۔۔۔۔۔۔ اور استاد ایسا ہے کہ ساری کائنات ان کی شاگرد ہیں۔۔۔۔۔ یتیم ایسا ہے کہ نہ باپ نہ دادا، پورے مکہ میں لاوارث نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ۔اور وارث ایسا ہے کہ ساری امتِ لاوارث کا وارث ہی محمدﷺ ہیں۔۔۔۔۔ حسین ایسا ہے کہ یوسف علیہ السلام کے دیکھنے والوں نے انگلیاں کاٹیں۔۔۔۔ میرے محمدﷺ کو دیکھنے والوں نے اپنے بچے شہید کروائے۔۔۔۔۔ گردنیں کٹوائیں۔۔۔۔۔ جانیں قربان کر دیں۔ حسین ایسا ہے کہ خدا نے اپنا محبوب بنالیا اور حیا اتنی ہے کہ عرب کی کنواری لڑکیاں بھی حیا کا مقابلہ نہ کرسکیں۔۔۔۔ بہادر اتنا ہے کہ اکیلا غزوۂ حنین میں کھڑے ہو کر کہتے ہیں ’’اَنَا النَّبِیّٗ لَاکَذِبْ اَنَاابْنُ عَبْدُ الْمُطَّلِبْ‘‘۔۔۔۔ نرم دل اور مہربان اتنا ہے کہ ساری زندگی کسی کو انگلی کا اشارہ بھی نہ کیا۔۔۔۔ میرے محبوبﷺ کی عجیب سیرت ہے بیک وقت حضورﷺ میں دو چیزیں ہیں۔
میرے مدنی آقا بہادر بھی ہیں۔۔۔۔شریف بھی ہیں۔۔۔۔ حسین بھی ہیں۔۔۔۔۔۔ باحیا بھی ہیں۔۔۔۔۔ امی بھی ہیں۔۔۔۔۔۔ استاد بھی ہیں۔۔۔۔۔۔ یتیم بھی ہیں۔۔۔۔۔ اور وارث بھی ہیں۔ 

سامعین مکرم۔۔۔۔!۔

مجھے کہنے دیجئے! میرے نبی مسکرا کر دیکھے تو جنت کا منظر بن جاتا ہے، غصے میں آجائے تو قیامت کا منظر بن جاتا ہے، قدم اٹھائے تو سنت بن جاتی ہے۔۔۔۔۔ گفتگو کرے تو حدیث بن جاتی ہے۔۔۔۔ عمل کرے تو شریعت بن جاتی ہے۔۔ عمر رضی اللہ عنہ آئے تو فاروق بن جاتا ہے۔۔۔۔ عثمان رضی اللہ عنہ آئے تو ذوالنورین بن جاتا ہے، علی رضی اللہ عنہ آئے تو حیدر کرار بن جاتا ہے، معاویہ رضی اللہ عنہ آئے تو کاتب وحی بن جاتا ہے، ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ آئے تو امین الامۃ بن جاتا ہے، ڈاکو اور لٹیرے آئے تو محافظ و نگہبان بن جاتا ہے، ظالم و ستم گر آئے تو عادل اور ہمدرد انسان بن جاتا ہے، فاسق و فاجر آئے تو زاہد و پارہسا بن جاتا ہے۔۔۔۔۔ عرب کا چرواہا آئے تو زمانے کا مقتداء بن جاتا ہے۔ یہ سب کچھ کیسے ممکن ہوا؟ کیونکر ہوا تھا؟ یہ انقلاب کیسے آیا تھا؟
میں عرض کروں یہ انقلاب حضورﷺ کی محنت سے بپا ہوا تھا۔ یہ انقلاب حضورﷺ کی سیرت پر چلنے اور عمل کرنے سے بپا ہوا تھا۔ یہ تبدیلی سیرت النبیﷺ کی انقلابی تعلیمات کی برکت سے آئی تھی۔ یہ تبدیلی سیرت النبیﷺکو اپنا امام اور مقتدا بنانے سے پیدا ہوئی تھی۔
گرامی قدر!
آج بھی وہ ہدایت ربّانی اور دعوت آسمانی موجود ہے اور سیرت کے جلسے بھی بہت ہو رہے ہیں۔ عیدمیلاد النبیﷺ کے لئے بڑے بڑے جلوس بھی نکل رہے ہیں۔ بارگاہ رسالت میںﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جارہی ہے۔

لیکن! وہ فضا اور ماحول نہیں بن رہے ہیں جو صحابہ کے دور میں تھا۔۔۔۔ چنانچہ اگر آپ وہ ماحول اور فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے لئے سرور کائناتﷺ کی سیرت کی طرف رجوع ضروری ہے۔ اسی میں ہمارا علاج ہے۔
شاعر کہتا ہے۔۔۔۔!
اصلاح عالم کا اب سامان ہونا چاہیئے
سب کا دستو العمل سیرت النبیﷺ ہونا چاہیئے
یہی ہے آرزو سیرت مصطفیٰﷺ عام ہو جائے
سب سے اونچا پرچم، پرچم اسلام ہو جائے

وما علینا الّا البلاغ المبین



Seerat e Mohsin e Azam Sallallahu Alaihi Wasallam ky Inqlabi Iqdamat

Read More >>

Monday, 22 January 2018



آخری انسان جو جنت میں جائے گا

:اللہ کے رسول ﷺ فرماتے ہیں
 مسلمانوں سب سے آخری جنتی جو سب سے آخر میں جنت میں جائے گا۔جب پل صراط سے گذر رہا ہوگا۔
کبی وہ گرے گا، کبھی بیٹھے گا، کبھی کھڑا ہوگا۔آخر پل صراط سے گذر جائے گا۔
:آگ کی طرف پلٹ کر دیکھے گا اور کہے گا
اللہ تیرا شکر ہے جس نے مجھے آگ سے بچا لیا
آگے جائے گا۔سوال کرے گا۔
یاربی
اے میرے رب تو نے مجھے جہنم سےتو آزاد کر دیا۔
یہ سامنے درخت ہےاس کی چھاؤں میں مجھے پہنچا دیجیئے۔
:خالق و مالک صحیح بخاری کی روایت ہےفرمائے گے
میرے بندے کچھ اور تو نہیں مانگو گے؟
میں کچھ اور نہیں مانگو گا۔
وعدہ رہا۔ وعدہ ہو جائے گا۔
خالق و مالک وہاں پہنچائیں گے۔
!پھر کہے گا یا رب
فلاں درخت کی چھاؤں تو اس بھی پیاری ہے وہاں تک لے جائیے۔
:خالق و مالک فرمائیں گے
آدم کے بیٹےیہ کیاتم نے ابھی وعدہ کیا اور ابھی اسے بھول گئے۔
کہا نہیں خالق و مالک مجھ پر رحمت فرمائیے وہاں تک لے جائے۔
خالق و مالک وہاں تک جانے کا بندوبست فرمائیں گے۔
وہاں بیٹھے گاجنت کے قریب درخت دیکھے گا۔کہے گا یا ربی اے خالق و مالک وہاں تک پہنچا دیجئے
:خالق و مالک پھر فرمائیں گے
اتنا فراڈ اے آدم کے بیٹے ابھی تو نے وعدہ کیا اور ابھی بھول گئے
جنت کے قریب پہنچے گا۔کہے گا یا ربی  خالق و مالک اب مجھے جنت میں داخل فرما دیجیئے۔ 
:خالق و مالک فرمائیں گے
جاؤ جنت میں داخل ہو جاؤ
جب جنت کے پاس پہنچے گا۔جنت بھری ہوئے نظر آئے گی،واپس پلٹے گا، اور کہے گا یارب
اللہ آپ مجھ سے مذاق کر رہے ہیں، جنت تو بھری ہوئی ہے میں کہاں جاؤں 
خالق و مالک مسکرائیں گے۔ صحیح بخاری اور مسلم کی روایت بتاتی ہےکہ اللہ کے رسول بھی بیان کرتے وقت مسکرا گیئے اور کہا اللہ فرمائیں گے
میرے بندے جاؤ، تم کہتے ہو کہ جنت بھری ہوئی ہے جاؤ جتنی دنیا تھی اتنی اور دنیا اتنی اور دنیا دس دنیا اگر بن جائیں تو اتنی زمین اتنا مقام میں تجھے جنت میں نصیب کرتا ہوں۔جنت میں پہنچ جائے گا۔
یہ ادنیٰ جنتی کی بات ہو رہی ہے۔اعلٰی جنتی کی بات تو آئی ہی نہیں جنت میں جا کے کہے گا۔
رضیت یا رب رضیت یا رب
اللہ میں راضی ہو گیا۔
خالق و مالک فرمائیں گے تمنا یا عبدی تمنا یا عبدی
میرے بندے تمنا تو کر کہے گا یا ربی مجھے یہ بھی چاہیئے میرے بندے یہ بھی لے لو اللہ مجھے یہ بھی چاہیئے میرے بندے یہ بھی لے لویہاں تک کہ ساری خواہشات ختم ہو جائیں گی۔
پھر خالق و مالک اسے یاد کروائیں گےکیا فرمائیں گے میرے بندے تمہیں یہ نہیں چاہیئے ہاں اللہ میں بھول گیا مجھے یہ بھی چاہیئے میرے بندے یہ بھی لے لے سب چیزیں عنایت ہو جائیں گی۔
آواز آئے گی 
جب جنتی جنت میں جائے گا آواز دینے والے آواز دے گا، اوہ جنتیوں آج تم سے اللہ نے جو وعدہ دنیا میں کیا تھاوہ پورا کرنا چاہتے ہیں۔
جواب دیں گے جنتی
ابھی کچھ اور انعام ملنا ہے۔جہنم سے آزاد ہو گئے، جنت میں آگئے اور چہرے چمک رہے ہیں آواز آئے گی 
اوہ جنتیوآج تمہیں میں ایسی صحت سے نوازنا چاہتا ہوں جس کے بعد کبھی بیماری نہیں آئے گی ایسی جوانی دینا چاہتا ہوںجس کے بعد بڑھاپا نہیں آئے گا، ایسی نعمتیں دینا چاہتا ہوں۔ جو کبھی چھینوں گا نہیں اور ایسی زندگی دینا چاہتا ہوں جس کے بعد موت نہیں آئے گی ۔
تینتیس سال کا گھبرو جوان بن کے انسان جنت میں جائے گا۔ادنا جنتی سب خواہشیں پوری ہو جائیں گیں، کیسی کیسی خواہشیں 
قُـطُوْفُہَا دَانِيَۃٌ۝۲۳ كُلُوْا وَاشْرَبُوْا ہَنِيْۗـــــًٔــــۢا بِمَآ اَسْلَفْتُمْ فِي الْاَيَّامِ الْخَالِيَۃِ۝۲۴ 
خواہش کرے گا، خالق و مالک یہ پھل چاہیئے، خواہش کرنے کی دیر ہے، وہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حکم سے وہ خوشہ قریب آجائے گا، جب اس خوشے کو لے لے گا
آج انسان امرود دیکھ کر توڑتا ہے، چار مہینے انتظار کرتا ہے لیکن جنت میں کیا ہوگا، ایک پھل توڑا ہے توڑ کے ابھی فارغ ہوا اس سے بہتر لگ جائے گا۔
:اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا
جنت کے پھل جس کی بابت بیان کرتے ہوئے اللہ کے رسولﷺ فرماتے ہیں کہ جب ایک مرتبہ جنت دیکھائی گئی آگے بڑھ کے وہ خوشے لینا چاہیے، اور کہا اگر میں خوشے لے آتا، تو رہتی دنیا تک لوگ اس کو کھاتے رہتے وہ ختم نہ ہوتا۔ 
اللہ کے رسول ﷺ فرماتے ہیں: جب ساری کی ساری نعمتیں مل جائیں گی، جنتی جواب دیں گے، خالق و مالک کچھ اور بھی نعمت ہے، سب کچھ مل گیا ہے۔ رضیت یا رب، رضیت یا رب اللہ میں راضی ہو گیا۔ 
:سب نعمتوں کے بعد خالق و مالک کا دیدار ہوگا اور اللہ کے رسول ﷺ فرماتے ہیں
خالق و مالک نور کے پردے ہتا دیں گے پھر دیدار الٰہی ہوگا۔جنت کی ہر نعمت انسان جنت میں جا کے بھول جائے گا، جب اللہ کا دیدار ہو گا۔آواز آئے گی۔
سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ۝۵۸ 

خالق و مالک دیدار کروانے کے بعد دوبارہ نور کے پردے سامنے لے آئیں گے اور کہیں گے ، جنتیومیری طرف تم پر سلامتی ہو۔  اور آج تمہیں میں نے ایسی زندگی دے دی ہےجس کے بعد کبھی موت نہیں آئے گی۔
میری اللہ سے دعا کہ اللہ ہمیں اپنے دیدار کا مستحق بنائے۔ آمین یا رب العالمین




Read More >>

Sunday, 21 January 2018


بسم اللہ الرحمن الرحیم

نبی کریمﷺ کا تحمل اور برداشت

۔ وَمَآ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِيْنَ [الأنبیاء: 107]
۔ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ[التوبۃ: 128]

تحمل و برداشت کا معنی و مفہوم

1) ترک العجلۃ: جلد بازی نہ کرنا
2)  الأناۃ: ٹھہرائو، وقار اور سوچ کے بعد فیصلہ کرنا
3) ضبط النفس والطبع عند ھیجان الغضب: غصہ اور اشتعال میں اپنے نفس اور طبیعت پر کنٹرول کرنا (المفردات الراغب)
4) ترک الانتقام عند شَدّۃ الغضب مع القدرۃ علی ذالک: طاقت کے باوجود غصہ کے وقت انتقام نہ لینا۔
5) بڑے آدمی کو، اپنے سے کم تر لوگوں کی طرف سے اذیت برداشت کرنا۔ (نضرۃ النعیم)
1۔ یہ صفت ربانی ہے
i)  عَلِيْمٌ حَلِيْمٌ [النساء: 12]
ii) وَاللہُ عَلِيْمٌ حَلِيْمٌ [الأحزاب: 51]
iii) وَاِنَّ اللہَ لَعَلِيْمٌ حَلِيْمٌ [الحج: 59]
    علم و حلم اور عفو و قدرت سے حسینِ و خوبصورت کوئی امتزاج نہیں۔ 
[ابن القیم رحمہ اللہ]                                                                                   
i) وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللہُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلٰي ظَہْرِہَا مِنْ دَاۗبَّۃٍ وَّلٰكِنْ يُّؤَخِّرُہُمْ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى۝۰ۚ [فاطر:45]
ii) لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللہُ بِاللَّغْوِ فِيْٓ اَيْمَانِكُمْ وَلٰكِنْ يُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوْبُكُمْ۝۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ
ترجمہ:خدا تمہاری لغو قسموں پر تم سے مواخذہ نہ کرے گا۔ لیکن جو قسمیں تم قصد دلی سے کھاؤ گے ان پر مواخذہ کرے گا۔ اور خدا بخشنے والا بردبار ہے ۔
[البقرہ: 225]
iii)  قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ وَّمَغْفِرَۃٌ خَيْرٌ مِّنْ صَدَقَۃٍ يَّتْبَعُہَآ اَذًى۝۰ۭ وَاللہُ غَنِىٌّ حَلِيْمٌ
ترجمہ: جس خیرات دینے کے بعد (لینے والے کو) ایذا دی جائے اس سے تو نرم بات کہہ دینی اور (اس کی بے ادبی سے) درگزر کرنا بہتر ہے اور خدا بےپروا اور بردبار ہے ۔
[البقرہ: 263]
iv) اِنْ تُقْرِضُوا اللہَ قَرْضًا حَسَـنًا يُّضٰعِفْہُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ۝۰ۭ وَاللہُ شَكُوْرٌ حَلِيْمٌ
ترجمہ: اگر تم خدا کو (اخلاص اور نیت) نیک (سے) قرض دو گے تو وہ تم کو اس کا دوچند دے گا اور تمہارے گناہ بھی معاف کردے گا۔ اور خدا قدر شناس اور بردبار ہے
[التغابن: 17]
v) العظیم الحلیم

دعاء الکرب

۔علم و تحمل علیم حلیم
۔ عفو و تحمل غفور حلیم
۔سخاوت و تحمل غنيٌ حلیم
۔قدردانی و تحمل شکور حلیم
۔عظمت و تحمل العظیم الحلیم
عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا أَحَدَ أَصْبَرُ عَلَى أَذًى يَسْمَعُهُ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ؛ إِنَّهُ يُشْرَكُ بِهِ، وَيُجْعَلُ لَهُ الْوَلَدُ، ثُمَّ هُوَ يُعَافِيهِمْ وَيَرْزُقُهُمْ ".[صحيح مسلم2804]

2) تحمل اللہ تعالیٰ کو پسند ہے

وَلْيَعْفُوْا وَلْيَصْفَحُوْا۝۰ۭ اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ يَّغْفِرَ اللہُ لَكُمْ۝۰ۭ وَاللہُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ
ترجمہ: اور وطن چھوڑ جانے والوں کو کچھ خرچ پات نہیں دیں گے۔ ان کو چاہیئے کہ معاف کردیں اور درگزر کریں۔ کیا تم پسند نہیں کرتے کہ خدا تم کو بخش دے؟ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے 
[النور: 22]

3) تحمل انبیاء کی صفت

اِنَّ اِبْرٰہِيْمَ لَحَلِيْمٌ اَوَّاہٌ مُّنِيْبٌ
ترجمہ: بےشک ابراہیم بڑے تحمل والے، نرم دل اور رجوع کرنے والے تھے
[ھود: 75]

4) نبوت کا 24 واں حصہ

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ الْمُزَنِيِّ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏    السَّمْتُ الْحَسَنُ وَالتُّؤَدَةُ وَالِاقْتِصَادُ جُزْءٌ مِنْ أَرْبَعَةٍ وَعِشْرِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ  . جامع ترمذي2010
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھی خصلت، غور و خوص کرنا اور میانہ روی نبوت کے چوبیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے“۔ 
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- اس باب میں ابن عباس رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے۔
 [صحیح حدیث]                                                                                                          

5) تحمل اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت باعث سکون

    الْأَنَاةُ مِنَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْعَجَلَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ  .. جامع ترمذي2012إسناده ضعيف والحديث حسن بشواهده،صحيحه  ‏‏‏‏‏‏
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوچ سمجھ کر کام کرنا اور جلد بازی نہ کرنا اللہ کی طرف سے ہے اور جلد بازی شیطان کی طرف سے۔

6) مضبوط قوت ارادی اور حقیقی شجاعت

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالصُّرَعَةِ ، إِنَّمَا الشَّدِيدُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَبِ ".[بخاری، مسلم 2609]

7) محبت اور دل جیتنے کا ذریعہ

اِدْفَعْ بِالَّتِيْ ہِىَ اَحْسَنُ فَاِذَا الَّذِيْ بَيْنَكَ وَبَيْنَہٗ عَدَاوَۃٌ كَاَنَّہٗ وَلِيٌّ حَمِيْمٌ
ترجمہ: اور بھلائی اور برائی برابر نہیں ہوسکتی۔ تو (سخت کلامی کا) ایسے طریق سے جواب دو جو بہت اچھا ہو (ایسا کرنے سے تم دیکھو گے) کہ جس میں اور تم میں دشمنی تھی گویا وہ تمہارا گرم جوش دوست ہے 
[فصلت: 34]

8) جنتی حوروں کا حق مہر

، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏    مَنْ كَظَمَ غَيْظًا وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَى أَنْ يُنَفِّذَهُ دَعَاهُ اللَّهُ عَلَى رُءُوسِ الْخَلَائِقِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُخَيِّرَهُ فِي أَيِّ الْحُورِ شَاءَ  
ترجمہ: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے غصہ پر قابو پا لیا اس حال میں کہ اس کے کر گزرنے پر قادر تھا، تو قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اسے تمام لوگوں کے سامنے بلائے گا اور اختیار دے گا کہ وہ جنت کی حوروں میں سے جسے چاہے پسند کر لے“۔

(ا) اَعراب کے ساتھ حلم

۔اَلْاَعْرَابُ اَشَدُّ كُفْرًا وَّنِفَاقًا وَّاَجْدَرُ اَلَّا يَعْلَمُوْا حُدُوْدَ مَآ اَنْزَلَ اللہُ عَلٰي رَسُوْلِہٖ۝۰ۭ وَاللہُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ۝۹۷
دیہاتی لوگ کفر اور نفاق میں بہت ہی سخت ہیں اور ان کو ایسا ہونا ہی چاہئے کہ ان کو ان احکام کا علم نہ ہو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر نازل فرمائے ہیں اور اللہ بڑا علم والا بڑی حکمت والا ہے [التوبہ ٩:٩٧] 
عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُهَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏    مَنْ كَظَمَ غَيْظًا وَهُوَ يَسْتَطِيعُ أَنْ يُنَفِّذَهُ دَعَاهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رُءُوسِ الْخَلَائِقِ حَتَّى يُخَيِّرَهُ فِي أَيِّ الْحُورِ شَاءَ . 
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص غصہ ضبط کر لے حالانکہ وہ اسے کر گزرنے کی استطاعت رکھتا ہو، تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے لوگوں کے سامنے بلائے گا اور اسے اختیار دے گا کہ وہ جس حور کو چاہے منتخب کر لے“۔ 
]ترمذي 2021،ابوداؤد،ابن ماجہ [

1۔ مسجد میں قضاء حاجت کرنے والا اعرابی

۔عن أنس بن مالك ،‏‏‏‏ أن النبي صلى الله عليه وسلم رأى أعرابيا يبول في المسجد فقال ‏"‏ دعوه ‏"‏‏.‏ حتى إذا فرغ دعا بماء فصبه عليه‏.
ترجمہ:  انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دیہاتی کو مسجد میں پیشاب کرتے ہوئے دیکھا تو لوگوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے چھوڑ دو جب وہ فارغ ہو گیا تو پانی منگا کر آپ نے ( اس جگہ ) بہا دیا ۔ [صحیح بخاری: 219، صحیح مسلم: 1862]
۔ أن أبا هريرة ،‏‏‏‏ قال قام أعرابي فبال في المسجد فتناوله الناس ،‏‏‏‏ فقال لهم النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ دعوه وهريقوا على بوله سجلا من ماء ،‏‏‏‏ أو ذنوبا من ماء ،‏‏‏‏ فإنما بعثتم ميسرين ،‏‏‏‏ ولم تبعثوا معسرين ‏"‏‏.
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ایک اعرابی کھڑا ہو کر مسجد میں پیشاب کرنے لگا ۔ تو لوگ اس پر جھپٹنے لگے ۔ ( یہ دیکھ کر ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا کہ اسے چھوڑ دو اور اس کے پیشاب پر پانی کا بھرا ہوا ڈول یا کچھ کم بھرا ہوا ڈول بہا دو ۔ کیونکہ تم نرمی کے لیے بھیجے گئے ہو ، سختی کے لیے نہیں ۔
[صحیح بخاری: 220]                                                                                     
۔‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ الْمَسْجِدَ، ‏‏‏‏‏‏وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فَقَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، ‏‏‏‏‏‏وَلِمُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَغْفِرْ لِأَحَدٍ مَعَنَا، ‏‏‏‏‏‏فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ:‏‏‏‏  لَقَدِ احْتَظَرْتَ وَاسِعًا ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ وَلَّى، ‏‏‏‏‏‏حَتَّى إِذَا كَانَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَشَجَ يَبُولُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ بَعْدَ أَنْ فَقِهَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَامَ:‏‏‏‏ إِلَيَّ بِأَبِي وَأُمِّي، ‏‏‏‏‏‏فَلَمْ يُؤَنِّبْ، ‏‏‏‏‏‏وَلَمْ يَسُبَّ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏  إِنَّ هَذَا الْمَسْجِدَ لَا يُبَالُ فِيهِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّمَا بُنِيَ لِذِكْرِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَلِلصَّلَاةِ ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَمَرَ بِسَجْلٍ مِنْ مَاءٍ فَأُفْرِغَ عَلَى بَوْلِهِ .
ایک اعرابی (دیہاتی) مسجد میں داخل ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے، اس نے کہا: اے اللہ! میری اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مغفرت فرما دے، اور ہمارے ساتھ کسی اور کی مغفرت نہ کر، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا:  تم نے ایک کشادہ چیز (یعنی اللہ کی مغفرت) کو تنگ کر دیا ، پھر وہ دیہاتی پیٹھ پھیر کر چلا، اور جب مسجد کے ایک گوشہ میں پہنچا تو ٹانگیں پھیلا کر پیشاب کرنے لگا، پھر دین کی سمجھ آ جانے کے بعد (یہ قصہ بیان کر کے) دیہاتی نے کہا: میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں، مجھے نہ تو آپ نے ڈانٹا، نہ برا بھلا کہا، صرف یہ فرمایا:  یہ مسجد پیشاب کی جگہ نہیں ہے بلکہ یہ اللہ کے ذکر اور نماز کے لیے بنائی گئی ہے  پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈول پانی لانے کا حکم دیا، تو وہ اس کے پیشاب پر بہا دیا گیا۔ [ابن ماجہ: 529]

2۔ مدد کے لیے آنے والے اعرابی کی بے ادبی اور آپ کا حسن سلوک

۔عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ : كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ نَجْرَانِيٌّ غَلِيظُ الْحَاشِيَةِ ، فَأَدْرَكَهُ أَعْرَابِيٌّ فَجَذَبَهُ جَذْبَةً شَدِيدَةً، حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى صَفْحَةِ عَاتِقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَثَّرَتْ بِهِ حَاشِيَةُ الرِّدَاءِ مِنْ شِدَّةِ جَذْبَتِهِ، ثُمَّ قَالَ : مُرْ لِي مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي عِنْدَكَ. فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَضَحِكَ، ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِعَطَاءٍ.
ترجمہ:  انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہا تھا ۔ آپ نجران کی بنی ہوئی چوڑے حاشیہ کی ایک چادر اوڑھے ہوئے تھے ۔ اتنے میں ایک دیہاتی نے آپ کو گھیر لیا اور زور سے آپ کو کھینچا ، میں نے آپ کے شانے کو دیکھا ، اس پر چادر کے کونے کا نشان پڑ گیا ۔ ایسا کھینچا۔ پھر کہنے لگا ۔ اللہ کا مال جو آپ کے پاس ہے اس میں سے کچھ مجھ کو دلائیے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور ہنس دئیے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دینے کا حکم فرمایا ۔
  [صحیح بخاری: 3149]                                                                             

3۔ قاتل اعرابی

۔أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَ أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَلَ نَجْدٍ، فَلَمَّا قَفَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَفَلَ مَعَهُ، فَأَدْرَكَتْهُمُ الْقَائِلَةُ فِي وَادٍ كَثِيرِ الْعِضَاهِ ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَفَرَّقَ النَّاسُ يَسْتَظِلُّونَ بِالشَّجَرِ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ سَمُرَةٍ، وَعَلَّقَ بِهَا سَيْفَهُ، وَنِمْنَا نَوْمَةً، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُونَا، وَإِذَا عِنْدَهُ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ : " إِنَّ هَذَا اخْتَرَطَ عَلَيَّ سَيْفِي وَأَنَا نَائِمٌ، فَاسْتَيْقَظْتُ وَهُوَ فِي يَدِهِ صَلْتًا ، فَقَالَ : مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي ؟ فَقُلْتُ : اللَّهُ " ثَلَاثًا. وَلَمْ يُعَاقِبْهُ وَجَلَسَ.
ترجمہ: جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم نے خبر دی کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نجد کے اطراف میں ایک غزوہ میں شریک تھے ۔ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جہاد سے واپس ہوئے تو آپ کے ساتھ یہ بھی واپس ہوئے ۔ راستے میں قیلولہ کا وقت ایک ایسی وادی میں ہوا جس میں ببول کے درخت بکثرت تھے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وادی میں پڑاو کیا اور صحابہ پوری وادی میں ( درخت کے سائے کے لیے ) پھیل گئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایک ببول کے نیچے قیام فرمایا اور اپنی تلوار درخت پر لٹکادی ۔ ہم سب سو گئے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پکارنے کی آواز سنائی دی ، دیکھا گیا تو ایک بدوی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس نے غفلت میں میری ہی تلوار مجھ پر کھینچ لی تھی اور میں سویا ہوا تھا ، جب بیدار ہوا تو ننگی تلوار اس کے ہاتھ میں تھی ۔ اس نے کہا مجھ سے تمہیں کون بچائے گا ؟ میں نے کہا کہ اللہ ! تین مرتبہ ( میں نے اسی طرح کہا اور تلوار اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر گر گئی ) حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعرابی کو کوئی سزا نہیں دی بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے ۔ ( پھر وہ خود متاثر ہو کر اسلام لائے ) ۔
[صحیح بخاری: 2910، صحیح مسلم: 843]
وفی روایۃ: تشھد أن لا إلہ إلا اللہ وأنّی رسول اللہ؟
قال: أُعَاھدک علی أن لا أقا تلک، ولا أکون مع قوم یقاتلونک قوم کے پاس آیا جئتکم من عند خیرالناس
[حاکم: 4322]

4۔ سوالات کے جوابات

۔ صحابہ کا عمومی رویہ

i) انوکھا انداز

۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ نُهِينَا أَنْ نَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَيْئٍ فَکَانَ يُعْجِبُنَا أَنْ يَجِيئَ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ الْعَاقِلُ فَيَسْأَلَهُ وَنَحْنُ نَسْمَعُ فَجَائَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ أَتَانَا رَسُولُکَ فَزَعَمَ لَنَا أَنَّکَ تَزْعُمُ أَنَّ اللَّهَ أَرْسَلَکَ قَالَ صَدَقَ قَالَ فَمَنْ خَلَقَ السَّمَائَ قَالَ اللَّهُ قَالَ فَمَنْ خَلَقَ الْأَرْضَ قَالَ اللَّهُ قَالَ فَمَنْ نَصَبَ هَذِهِ الْجِبَالَ وَجَعَلَ فِيهَا مَا جَعَلَ قَالَ اللَّهُ قَالَ فَبِالَّذِي خَلَقَ السَّمَائَ وَخَلَقَ الْأَرْضَ وَنَصَبَ هَذِهِ الْجِبَالَ آللَّهُ أَرْسَلَکَ قَالَ نَعَمْ قَالَ وَزَعَمَ رَسُولُکَ أَنَّ عَلَيْنَا خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي يَوْمِنَا وَلَيْلَتِنَا قَالَ صَدَقَ قَالَ فَبِالَّذِي أَرْسَلَکَ آللَّهُ أَمَرَکَ بِهَذَا قَالَ نَعَمْ قَالَ وَزَعَمَ رَسُولُکَ أَنَّ عَلَيْنَا زَکَاةً فِي أَمْوَالِنَا قَالَ صَدَقَ قَالَ فَبِالَّذِي أَرْسَلَکَ آللَّهُ أَمَرَکَ بِهَذَا قَالَ نَعَمْ قَالَ وَزَعَمَ رَسُولُکَ أَنَّ عَلَيْنَا صَوْمَ شَهْرِ رَمَضَانَ فِي سَنَتِنَا قَالَ صَدَقَ قَالَ فَبِالَّذِي أَرْسَلَکَ آللَّهُ أَمَرَکَ بِهَذَا قَالَ نَعَمْ قَالَ وَزَعَمَ رَسُولُکَ أَنَّ عَلَيْنَا حَجَّ الْبَيْتِ مَنْ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا قَالَ صَدَقَ قَالَ ثُمَّ وَلَّی قَالَ وَالَّذِي بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لَا أَزِيدُ عَلَيْهِنَّ وَلَا أَنْقُصُ مِنْهُنَّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَئِنْ صَدَقَ لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ
ترجمہ: انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ چونکہ ہمیں از خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کرنے سے روک دیا گیا تھا اس لئے ہمیں اس بات سے خوشی ہوتی تھی کہ کوئی سمجھدار دیہاتی آئے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کرے اور ہم بھی سنیں۔ اتفاقا ایک دیہاتی آدمی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قاصد ہمارے ہاں آیا تھا اور اس نے کہا تھا کہ اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنا پیغمبر بنا کر بھیجا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس نے سچ کہا ہے، اس دیہاتی نے کہا آسمان کو کس نے بنایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے، اس نے عرض کیا زمین کو کس نے بنایا؟ فرمایا اللہ تعالیٰ نے، اس نے عرض کیا ان پہاڑوں کو کس نے بنایا؟ فرمایا اللہ تعالیٰ نے، اس دیہاتی نے عرض کیا اس اللہ کی قسم جس نے آسمان بنایا زمین بنائی پہاڑ قائم کئے کیا اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیغمبر بنا کر بھیجا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں بے شک دیہاتی نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قاصد کہتا تھا کہ دن رات میں ہم پر پانچ نمازیں فرض ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس نے سچ کہا، دیہاتی نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس اللہ کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیغمبر بنا کر بھیجا ہے کیا اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کا حکم بھی دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں، دیہاتی نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قاصد یہ بھی کہتا تھا کہ ہم پر اپنے مال کی زکوة ادا کرنا فرض ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں اس نے سچ کہا، دیہاتی نے عرض کیا کہ اس اللہ کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیغمبر بنا کر بھیجا ہے کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس کا حکم بھی دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں، دیہاتی نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قاصد کہتا تھا کہ سال میں ماہ رمضان کے روزے بھی ہم پر فرض ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اس نے سچ کہا، دیہاتی نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس اللہ کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیغمبر بنا کر بھیجا ہے کیا اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کا حکم بھی دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں، دیہاتی نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قاصد یہ بھی کہتا تھا کہ ہم میں سے جس کو استطاعت زادِ راہ ہو اس پر بیت اللہ کا حج کرنا بھی ضروری ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس نے سچ کہا، اس کے بعد وہ دیہاتی پشت پھیر کر یہ کہتا ہوا چلا گیا قسم ہے اس اللہ کی جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا میں ان باتوں میں نہ زیادہ کروں گا اور نہ کمی کروں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر اس نے سچ کہا ہے تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔
[صحیح بخاری: 633، صحیح مسلم: 12]

ii) دوران گفتگو سوال

عن أبي هريرة ،‏‏‏‏ قال بينما النبي صلى الله عليه وسلم في مجلس يحدث القوم جاءه أعرابي فقال متى الساعة فمضى رسول الله صلى الله عليه وسلم يحدث ،‏‏‏‏ فقال بعض القوم سمع ما قال ،‏‏‏‏ فكره ما قال ،‏‏‏‏ وقال بعضهم بل لم يسمع ،‏‏‏‏ حتى إذا قضى حديثه قال ‏"‏ أين ـ أراه ـ السائل عن الساعة ‏"‏‏.‏ قال ها أنا يا رسول الله‏.‏ قال ‏"‏ فإذا ضيعت الأمانة فانتظر الساعة ‏"‏‏.‏ قال كيف إضاعتها قال ‏"‏ إذا وسد الأمر إلى غير أهله فانتظر الساعة ‏"‏‏.
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ ایک بار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں بیٹھے ہوئے ان سے باتیں کر رہے تھے ۔ اتنے میں ایک دیہاتی آپ کے پاس آیا اور پوچھنے لگا کہ قیامت کب آئے گی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی گفتگو میں مصروف رہے ۔ بعض لوگ ( جو مجلس میں تھے ) کہنے لگے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیہاتی کی بات سنی لیکن پسند نہیں کی اور بعض کہنے لگے کہ نہیں بلکہ آپ نے اس کی بات سنی ہی نہیں ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی باتیں پوری کر چکے تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا وہ قیامت کے بارے میں پوچھنے والا کہاں گیا اس ( دیہاتی ) نے کہا ( حضور ) میں موجود ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امانت ( ایمانداری دنیا سے ) اٹھ جائے تو قیامت قائم ہونے کا انتظار کر ۔ اس نے کہا ایمانداری اٹھنے کا کیا مطلب ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب ( حکومت کے کاروبار ) نالائق لوگوں کو سونپ دئیے جائیں تو قیامت کا انتظار کر ۔
[صحیح بخاری: 59]

iii) بلند آواز میں سوال

قالت حفصة قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ خمس من الدواب لا حرج على من قتلهن الغراب والحدأة والفأرة والعقرب والكلب العقور ‏"‏‏.
ترجمہ:  حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں مارنے میں کوئی گناہ نہیں کوا ، چیل ، چوہا ، بچھو اور کاٹ کھانے والا کتا ۔
[صحیح بخاری: 1828]
فی روایۃ لابی عوانۃ (4 / 362) قاری النبیﷺ

iv) مثال سے سمجھانا اور اشکال دور کرنا

[صحیح بخاری: 5309]

5۔ اعرابی کے ساتھ تجارت میں تحمل

۔‏‏‏‏‏‏عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ عَمَّهُ حَدَّثَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَهُوَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ  ابْتَاعَ فَرَسًا مِنْ أَعْرَابِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏فَاسْتَتْبَعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَقْضِيَهُ ثَمَنَ فَرَسِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَأَسْرَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَشْيَ وَأَبْطَأَ الْأَعْرَابِيُّ، ‏‏‏‏‏‏فَطَفِقَ رِجَالٌ يَعْتَرِضُونَ الْأَعْرَابِيَّ فَيُسَاوِمُونَهُ بِالْفَرَسِ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا يَشْعُرُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْتَاعَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَنَادَى الْأَعْرَابِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنْ كُنْتَ مُبْتَاعًا هَذَا الْفَرَسِ وَإِلَّا بِعْتُهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ سَمِعَ نِدَاءَ الْأَعْرَابِيِّ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ أَوْ لَيْسَ قَدِ ابْتَعْتُهُ مِنْكَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ:‏‏‏‏ لَا وَاللَّهِ مَا بِعْتُكَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ بَلَى، ‏‏‏‏‏‏قَدِ ابْتَعْتُهُ مِنْكَ، ‏‏‏‏‏‏فَطَفِقَ الْأَعْرَابِيُّ يَقُولُ:‏‏‏‏ هَلُمَّ شَهِيدًا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ:‏‏‏‏ أَنَا أَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَايَعْتَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَأَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خُزَيْمَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ بِمَ تَشْهَدُ ؟، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ بِتَصْدِيقِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهَادَةَ خُزَيْمَةَ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ  .
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اعرابی سے ایک گھوڑا خریدا، آپ اسے اپنے ساتھ لے آئے تاکہ گھوڑے کی قیمت ادا کر دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم جلدی جلدی چلنے لگے، دیہاتی نے تاخیر کر دی، پس کچھ لوگ دیہاتی کے پاس آنا شروع ہوئے اور گھوڑے کا مول بھاؤ کرنے لگے اور وہ لوگ یہ نہ سمجھ سکے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خرید لیا ہے، چنانچہ دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارا اور کہا: اگر آپ اسے خریدتے ہیں تو خرید لیجئے ورنہ میں نے اسے بیچ دیا، دیہاتی کی آواز سن کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور فرمایا:  کیا میں تجھ سے اس گھوڑے کو خرید نہیں چکا؟  دیہاتی نے کہا: نہیں، قسم اللہ کی، میں نے اسے آپ سے فروخت نہیں کیا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  کیوں نہیں؟ میں اسے تم سے خرید چکا ہوں  پھر دیہاتی یہ کہنے لگا کہ گواہ پیش کیجئے، تو خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بول پڑے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تم اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فروخت کر چکے ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خزیمہ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:  تم کیسے گواہی دے رہے ہو؟  خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ کی تصدیق کی وجہ سے، اللہ کے رسول! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خزیمہ رضی اللہ عنہ کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دے دیا۔
[ابوداؤد: 3607، نسائی:4647، الارواء: 1286]                          

۔
[مسند احمد: 25780 حسنہ الارفؤوط]

ب) مشرکین کے ساتھ تحمل

1) ضماد ازدی

۔عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ضِمَادًا قَدِمَ مَكَّةَ وَكَانَ مِنْ أَزْدِ شَنُوءَةَ وَكَانَ يَرْقِي مِنْ هَذِهِ الرِّيحِ فَسَمِعَ سُفَهَاءَ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ يَقُولُونَ إِنَّ مُحَمَّدًا مَجْنُونٌ فَقَالَ لَوْ أَنِّي رَأَيْتُ هَذَا الرَّجُلَ لَعَلَّ اللَّهَ يَشْفِيهِ عَلَى يَدَيَّ قَالَ فَلَقِيَهُ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنِّي أَرْقِي مِنْ هَذِهِ الرِّيحِ وَإِنَّ اللَّهَ يَشْفِي عَلَى يَدِي مَنْ شَاءَ فَهَلْ لَكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا بَعْدُ قَالَ فَقَالَ أَعِدْ عَلَيَّ كَلِمَاتِكَ هَؤُلَاءِ فَأَعَادَهُنَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ فَقَالَ لَقَدْ سَمِعْتُ قَوْلَ الْكَهَنَةِ وَقَوْلَ السَّحَرَةِ وَقَوْلَ الشُّعَرَاءِ فَمَا سَمِعْتُ مِثْلَ كَلِمَاتِكَ هَؤُلَاءِ وَلَقَدْ بَلَغْنَ نَاعُوسَ الْبَحْرِ قَالَ فَقَالَ هَاتِ يَدَكَ أُبَايِعْكَ عَلَى الْإِسْلَامِ قَالَ فَبَايَعَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى قَوْمِكَ قَالَ وَعَلَى قَوْمِي قَالَ فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً فَمَرُّوا بِقَوْمِهِ فَقَالَ صَاحِبُ السَّرِيَّةِ لِلْجَيْشِ هَلْ أَصَبْتُمْ مِنْ هَؤُلَاءِ شَيْئًا فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ أَصَبْتُ مِنْهُمْ مِطْهَرَةً فَقَالَ رُدُّوهَا فَإِنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمُ ضِمَادٍ
حضرت ابن عباس  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے روایت ہے کہ ضمادمکہ آیا،وہ (قبیلہ) از دشنوء سے تھا اور آسیب کا دم کیا کرتا تھا(جسے لوگ ریح کہتے تھے،یعنی ایسی ہوا جو نظرنہیں آتی ،اثر کرتی ہے) اس نے مکہ کے بے وقوفوں کو یہ کہتے سنا کہ محمد (  صلی اللہ علیہ وسلم ) کو جنون ہوگیا ہے(نعوذ باللہ) اس نے کہا: اگر میں اس آدمی کو دیکھ لوں تو شاید اللہ تعالیٰ اسے میرے ہاتھوں شفا بخش دے۔کہا:وہ آپ سے ملا اور کہنے لگا:اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !میں اس نظر نہ آنے والی بیماری(ریح) کو زائل کرنے کے لئے دم کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے میرے ہاتھوں شفا بخشتا ہے تو آپ کیا چاہتے ہیں(کہ میں دم کروں؟)رسول اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے (جواب میں ) کہا:  ان الحمد لله نحمده ونستعينه من يهده الله فلا مضل له ومن يضلل فلا هادي له واشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له وان محمداً عبد ہٗ ورسوله اما بعد  یقیناً تمام حمد اللہ کے لیے ہے،ہم اسی کی حمد کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں،جس کو اللہ سیدھی راہ پرچلائے،اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے وہ گمراہ چھوڑ دے،اسے کوئی راہ راست پر  نہیں لاسکتا اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سواکوئی سچا معبود نہیں،وہی اکیلا(معبود) ہے،ا س کا کوئی شریک نہیں اور بلاشبہ محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کا بندہ اور اس کا رسول ہے،اس کے بعد!  کہا: وہ بول اٹھا:اپنے یہ کلمات مجھے  دوبارہ سنائیں۔رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے تین مرتبہ یہ کلمات اس کے  سامنے دہرائے۔اس پر اس نے کہا: میں نے کاہنوں،جادوگروں اور شاعروں(سب) کے قول سنے ہیں،میں نے آپ کے ان کلمات جیسا کوئی کلمہ(کبھی) نہیں سنا،یہ تو بحر(بلاغت) کہ تہ تک پہنچ گئے ہیں اور کہنے لگا:ہاتھ بڑھایئے!میں آپ کے ساتھ اسلام پر بیعت کرتا ہوں۔کہا:تو اس نے آپ کی بیعت کرلی۔رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:  اور تیری (طرف سے تیری) قوم(کے اسلام) پر بھی (تیری بیعت لیتاہوں)  اس نے کہا: اپنی قوم(کے اسلام) پر بھی(بیعت کرتاہوں) اس کے بعد آپ نے ایک سریہ(چھوٹا لشکر) بھیجا،وہ ان کی قوم کے پاس سے گزرے تو امیر لشکر نے لشکر سے  پوچھا:کیا تم نے ان لوگوں سے کوئی چیز لی ہے؟تو لوگوں  میں سے ایک شخص نے کہا:میں نے ان سے ایک لوٹا لیا ہے اس نے کہا:اسے واپس کردو کیونکہ یہ(کوئی اور نہیں بلکہ)ضماد رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی قوم ہے۔

2) زید بن سعنہ


3)واقعہ طائف

عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا قَالَتْ:‏‏‏‏ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏هَلْ أَتَى عَلَيْكَ يَوْمٌ كَانَ أَشَدَّ مِنْ يَوْمِ أُحُدٍ؟، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ ""لَقَدْ لَقِيتُ مِنْ قَوْمِكِ مَا لَقِيتُ وَكَانَ أَشَدَّ مَا لَقِيتُ مِنْهُمْ يَوْمَ الْعَقَبَةِ إِذْ عَرَضْتُ نَفْسِي عَلَى ابْنِ عَبْدِ يَالِيلَ بْنِ عَبْدِ كُلَالٍ فَلَمْ يُجِبْنِي إِلَى مَا أَرَدْتُ فَانْطَلَقْتُ، ‏‏‏‏‏‏وَأَنَا مَهْمُومٌ عَلَى وَجْهِي فَلَمْ أَسْتَفِقْ إِلَّا وَأَنَا بِقَرْنِ الثَّعَالِبِ فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا أَنَا بِسَحَابَةٍ قَدْ أَظَلَّتْنِي فَنَظَرْتُ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا فِيهَا جِبْرِيلُ فَنَادَانِي، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ اللَّهَ قَدْ سَمِعَ قَوْلَ قَوْمِكَ لَكَ وَمَا رَدُّوا عَلَيْكَ وَقَدْ بَعَثَ إِلَيْكَ مَلَكَ الْجِبَالِ لِتَأْمُرَهُ بِمَا شِئْتَ فِيهِمْ فَنَادَانِي مَلَكُ الْجِبَالِ فَسَلَّمَ عَلَيَّ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ يَا مُحَمَّدُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ ذَلِكَ فِيمَا شِئْتَ إِنْ شِئْتَ أَنْ أُطْبِقَ عَلَيْهِمُ الْأَخْشَبَيْنِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ بَلْ أَرْجُو أَنْ يُخْرِجَ اللَّهُ مِنْ أَصْلَابِهِمْ مَنْ يَعْبُدُ اللَّهَ وَحْدَهُ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا"". 
انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، کیا آپ پر کوئی دن احد کے دن سے بھی زیادہ سخت گزرا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ تمہاری قوم  ( قریش )  کی طرف سے میں نے کتنی مصیبتیں اٹھائی ہیں لیکن اس سارے دور میں عقبہ کا دن مجھ پر سب سے زیادہ سخت تھا یہ وہ موقع تھا جب میں نے  ( طائف کے سردار )  کنانہ بن عبد یا لیل بن عبد کلال کے ہاں اپنے آپ کو پیش کیا تھا۔ لیکن اس نے  ( اسلام کو قبول نہیں کیا اور )  میری دعوت کو رد کر دیا۔ میں وہاں سے انتہائی رنجیدہ ہو کر واپس ہوا۔ پھر جب میں قرن الثعالب پہنچا، تب مجھ کو کچھ ہوش آیا، میں نے اپنا سر اٹھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ بدلی کا ایک ٹکڑا میرے اوپر سایہ کئے ہوئے ہے اور میں نے دیکھا کہ جبرائیل علیہ السلام اس میں موجود ہیں، انہوں نے مجھے آواز دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کے بارے میں آپ کی قوم کی باتیں سن چکا اور جو انہوں نے رد کیا ہے وہ بھی سن چکا۔ آپ کے پاس اللہ تعالیٰ نے پہاڑوں کا فرشتہ بھیجا ہے، آپ ان کے بارے میں جو چاہیں اس کا اسے حکم دے دیں۔ اس کے بعد مجھے پہاڑوں کے فرشتے نے آواز دی، انہوں نے مجھے سلام کیا اور کہا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر انہوں نے بھی وہی بات کہی، آپ جو چاہیں  ( اس کا مجھے حکم فرمائیں )  اگر آپ چاہیں تو میں دونوں طرف کے پہاڑ ان پر لا کر ملا دوں  ( جن سے وہ چکنا چور ہو جائیں )  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، مجھے تو اس کی امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی نسل سے ایسی اولاد پیدا کرے گا جو اکیلے اللہ کی عبادت کرے گی، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے گی۔

ج) منافقین کی ایذاء رسانیوں کو برداشت کرنا

أن عبد‏‏‏‏ ‏‏‏‏ الله بن أبى لما توفي جاء ابنه إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال يا رسول الله أعطني قميصك أكفنه فيه ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وصل عليه واستغفر له ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فأعطاه النبي صلى الله عليه وسلم قميصه فقال ‏"‏ آذني أصلي عليه ‏"‏‏.‏ فآذنه ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فلما أراد أن يصلي عليه جذبه عمر ـ رضى الله عنه ـ فقال أليس الله نهاك أن تصلي على المنافقين فقال ‏"‏ أنا بين خيرتين قال ‏ {‏ استغفر لهم أو لا تستغفر لهم إن تستغفر لهم سبعين مرة فلن يغفر الله لهم‏}‏ ‏"‏‏.‏ فصلى عليه فنزلت ‏ {‏ ولا تصل على أحد منهم مات أبدا‏}
ترجمہ: عبداللہ بن ابی ( منافق ) کی موت ہوئی تو اس کا بیٹا ( عبداللہ صحابی ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کی کہ یا رسول اللہ ! والد کے کفن کے لیے آپ اپنی قمیص عنایت فرمائیے اور ان پر نماز پڑھئے اور مغفرت کی دعا کیجئے ۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص ( غایت مروت کی وجہ سے ) عنایت کی اور فرمایا کہ مجھے بتانا میں نماز جنازہ پڑھوں گا ۔ عبداللہ نے اطلاع بھجوائی ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا نے کے لیے آگے بڑھے تو عمر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیچھے سے پکڑ لیا اور عرض کیا کہ کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو منافقین کی نماز جنازہ پڑھنے سے منع نہیں کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اختیار دیا گیا ہے جیسا کہ ارشاد باری ہے ” تو ان کے لیے استغفار کر یا نہ کر اور اگر تو ستر مرتبہ بھی استغفار کرے تو بھی اللہ انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا “ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی ۔ اس کے بعد یہ آیت اتری ” کسی بھی منافق کی موت پر اس کی نماز جنازہ کبھی نہ پڑھانا “
[صحیح بخاری: 1269]                                                                                   
حکمتیں
۔بیٹے کی تالیف قلبی
۔خزرج قبیلے کی دلجوئی
۔عدم ممانعت
۔طبعی شفقت
۔حضرت عباس پر احسان کا بدلہ
[صحیح بخاری: 1350]                                                                                   

1۔ الحِلْمُ بالتَّحَلُّم 
2۔ مثبت سوچ کی عادت اپنائیں۔ 
(مثال: i۔ لنگڑا چلنے کی مثال۔۔۔۔؟ ii۔ کیا اندھا ہے تو؟  iii۔ تھپڑمارا تو؟)
3۔ رب پر توکل رکھیں، جلد بازی نہ کریں۔
4۔ دوسروں کے لیے عذر تلاش کریں۔
5۔ دوسروں کی خوبیوں پر بھی نظر رکھیں۔
6۔ غصے کو پی جائیں۔
i۔ غصے کے انجام پر نگاہ رکھیں۔
ii۔ کھڑے ہوں تو بیٹھ جائیں، بیٹے ہوں تو لیٹ جائیں، خاموش ہو جائیں، وضو کریں۔

7۔ حل کے لیے دعا کریں۔

8۔ اختلافات کو حسن سمجھیں اور فطری چیز سمجھیں، اسے عداوت کا ذریعہ نہ بنائیں۔
9۔ ماحول میں تبدیلی پیدا کریں، نیک، بردبار لوگوں کی صحبت میں رہیں۔
10۔ آسمان کی طرف نگاہ اٹھائیں اور اپنی غلطیوں کو دیکھیں۔

ج۔ رشتہ داروں کے ساتھ تحمل

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي قَرَابَةً أَصِلُهُمْ وَيَقْطَعُونِي، وَأُحْسِنُ إِلَيْهِمْ وَيُسِيئُونَ إِلَيَّ، وَأَحْلُمُ عَنْهُمْ وَيَجْهَلُونَ عَلَيَّ. فَقَالَ : " لَئِنْ كُنْتَ كَمَا قُلْتَ فَكَأَنَّمَا تُسِفُّهُمُ الْمَلَّ ، وَلَا يَزَالُ مَعَكَ مِنَ اللَّهِ ظَهِيرٌ عَلَيْهِمْ مَا دُمْتَ عَلَى ذَلِكَ ".
’’جلی ہوئی روٹی اتنی تکلیف نہیں دیتی، جتنے الفاظ تکلیف دیتے ہیں‘‘
’’ ہم سب کی زندگی غلطیوں سے بھری ہوئی انہیں برداشت کرنا ہی مضبوط رشتوں کی ضمانت ہے۔‘‘
واقعہ مسطح ۔ ابوبکر۔ عائشہ رضی اللہ عنھا

د۔ خادموں کے ساتھ تحمل

۔حضرت انس
عن أنس قال: "خدمتُ النبي - صلى الله عليه وسلم - عشر سنين، فما قال لي: أفٍّ قط، وما قال لشيء صنعتُه: لِمَ صنعتَه؟ ولا لشيء تركتُه: لِمَ تركتَه؟ وكان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - من أحسن الناس خلقًا"
[البخاري برقم (6038)، ومسلم (2309)]
۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز
۔سید داؤد غزنوی اور عمر تبتی
ح۔ نظریاتی مخالفین کے ساتھ تحمل
میثاق مدینہ، صلح حدیبیہ ، یہودی بچے کی تیمارداری
د۔ ان معاملات میں تحمل نہیں بلکہ حمیت وغیرت کا مطالبہ ہے
۔دین کی مخالفت ۔ مداہنت اور تحمل میں فرق
۔دین کے خلاف ہرزہ سرائیاں
۔عزت و ناموس پر حملہ ```



Nabi e Kareem Sallallahu Alaihi Wasallam ka Tahmul or bardasht



Fehm e Seerat | Topic video : Tahammul aur Bardasht | Professor Doctor Ubaid ur Rehman Mohsin | Masjid Qudas Allahabad



Read More >>


اگر کوئی مسجد کے صحن یا نماز والی جگہ پر پیشاب کر دے تو اس صورت میں کیا جائے؟

۔‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ الْمَسْجِدَ، ‏‏‏‏‏‏وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فَقَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، ‏‏‏‏‏‏وَلِمُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا تَغْفِرْ لِأَحَدٍ مَعَنَا، ‏‏‏‏‏‏فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ:‏‏‏‏  لَقَدِ احْتَظَرْتَ وَاسِعًا ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ وَلَّى، ‏‏‏‏‏‏حَتَّى إِذَا كَانَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَشَجَ يَبُولُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ بَعْدَ أَنْ فَقِهَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَامَ:‏‏‏‏ إِلَيَّ بِأَبِي وَأُمِّي، ‏‏‏‏‏‏فَلَمْ يُؤَنِّبْ، ‏‏‏‏‏‏وَلَمْ يَسُبَّ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏  إِنَّ هَذَا الْمَسْجِدَ لَا يُبَالُ فِيهِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِنَّمَا بُنِيَ لِذِكْرِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَلِلصَّلَاةِ ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَمَرَ بِسَجْلٍ مِنْ مَاءٍ فَأُفْرِغَ عَلَى بَوْلِهِ .
ایک اعرابی (دیہاتی) مسجد میں داخل ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے، اس نے کہا: اے اللہ! میری اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مغفرت فرما دے، اور ہمارے ساتھ کسی اور کی مغفرت نہ کر، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا:  تم نے ایک کشادہ چیز (یعنی اللہ کی مغفرت) کو تنگ کر دیا ، پھر وہ دیہاتی پیٹھ پھیر کر چلا، اور جب مسجد کے ایک گوشہ میں پہنچا تو ٹانگیں پھیلا کر پیشاب کرنے لگا، پھر دین کی سمجھ آ جانے کے بعد (یہ قصہ بیان کر کے) دیہاتی نے کہا: میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں، مجھے نہ تو آپ نے ڈانٹا، نہ برا بھلا کہا، صرف یہ فرمایا:  یہ مسجد پیشاب کی جگہ نہیں ہے بلکہ یہ اللہ کے ذکر اور نماز کے لیے بنائی گئی ہے  پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈول پانی لانے کا حکم دیا، تو وہ اس کے پیشاب پر بہا دیا گیا۔ [ابن ماجہ: 529]


اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ اگر کوئی شخص غلطی سے مسجد میں نماز کی جگہ پر پیشاب کر دیتا ہے تو اس کو کس طرح سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

Read More >>


Copyright © 2016 - Ilm o Adab - All Rights Reserved
(Articles Cannot Be Reproduced Without Author Permission.)
| Powered By: Islamic Stories